خود انسان پر اس کا حق جو خدا نے اس پر واجب کیا ہے

Tue, 03/24/2020 - 05:42

خلاصہ:خدا نے انسان کے لئےخود اس پر بھی حق کو قرار دیا ہے اگر وہ اپنے اوپر جو حق کو عائد کیا گیا ہے اس کی رعایت نہیں کریگا تو پھر وہ دوسروں کے حقوق کا خیال نہیں رکھیگا۔

خود انسان پر اس کا حق جو خدا نے اس پر واجب کیا ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     خداوند  متعال کے حق کے بعد انسان کے اوپر سب سے بڑا حق خود اس کا اپنا حق ہے، جس کی طرح امام زین  العابدین(علیہ السلام) اس طرح اشارہ فرمارہے ہیں: «أَوْجَبَهُ‏ عَلَيْكَ‏ لِنَفْسِكَ‏ مِنْ‏ قَرْنِكَ‏ إِلَى‏ قَدَمِكَ‏‏؛ اس نے تم پر تمہارے لئے (حق) واجب کو قراردیا ہے، تمہاری گردن سے قدم تک»[مستدرك الوسائل و مستنبط المسائل‏, ج:۱۱، ص:۱۵۴]، یہ حق انسان کے سر سے لے کر پاؤں تک انسان کے جسم کے ہر حصہ کے لئے ہے۔
     خداوند متعال کے حق کے بعد انسان کے حق کے بڑے ہونے کی وجہ شاید یہ ہو کہ اگر انسان اللہ کے حق کا خیال نہ رکھے تو اپنے حق کا بھی خیال نہیں رکھے گا، اور اگر اپنے حق کا خیال نہ رکھے تو لوگوں کے حقوق کا بھی خیال نہیں رکھے گا جو ان کے حقوق اس کے ذمے ہیں۔
     اگر کوئی شخص اپنے حق کا خیال نہ رکھے تو اس کے ذمے جو دوسروں کا حق ہے ان کا بھی خیال نہیں رکھیگا، اس لیے کہ انسان فطری طور پر اپنے آپ سے محبت کرتا ہے اور جو آدمی اپنی اس فطری محبت کو پامال کردے وہ لوگوں کے حقوق کو بھی پامال کردیگا۔
*مستدرك الوسائل و مستنبط المسائل‏، حسين بن محمد تقى‏نورى، مؤسسة آل البيت(عليهم السلام‏)، قم، ۱۴۰۸ق‏۔

 

 

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 53