معنوی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے علم اور عالم کی ضرورت

Wed, 03/11/2020 - 13:24

خلاصہ: معنوی ضرورت کیونکہ انتہائی اہمیت کی حامل ہے تو اسے علم اور عالم دین کے ذریعے سے پورا کیا جاسکتا ہے۔

معنوی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے علم اور عالم کی ضرورت

مادی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے انسان اسی آدمی سے رجوع کرتا ہے جس سے اس ضرورت کو پورا کرنے کا تعلق ہو، اسی طرح معنوی اور روحانی ضرورت باعمل علماء کے ذریعے پوری ہوتی ہے۔ جو واقعی عالم دین ہوں، اصول دین کے مسائل کے بارے میں ان کا عقیدہ صحیح ہو، شرعی احکام کے عالم اور اس کے پابند ہوں، اخلاقی مسائل کو جانتے ہوں اور ان پر عمل پیرا ہوں۔ انہوں نے علم لوگوں کو دکھانے اور سنانے کے لئے حاصل نہ کیا ہو، بلکہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور عبودیت کرنے کے لئے حاصل کیا ہو اور پھر لوگوں کو خالصانہ نیت کے ساتھ علم دین کی تعلیم دینے اور اس کے مطابق ان کی تربیت کرنے کی کوشش کریں۔
معنوی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے اور اللہ کے احکام، امر و نہی اور ثواب و عذاب کو پہچاننے کے لئے صحیح علم اور حقیقی علماء کی ضرورت ہے۔ سورہ توبہ کی آیت ۱۲۲ میں ارشاد الٰہی ہے: "وَمَا كَانَ الْمُؤْمِنُونَ لِيَنفِرُوا كَافَّةً ۚ فَلَوْلَا نَفَرَ مِن كُلِّ فِرْقَةٍ مِّنْهُمْ طَائِفَةٌ لِّيَتَفَقَّهُوا فِي الدِّينِ وَلِيُنذِرُوا قَوْمَهُمْ إِذَا رَجَعُوا إِلَيْهِمْ لَعَلَّهُمْ يَحْذَرُونَ"، "اور یہ تو نہیں ہو سکتا کہ تمام اہلِ ایمان نکل کھڑے ہوں تو ایسا کیوں نہیں ہو سکتا۔ کہ ہر جماعت میں سے کچھ لوگ نکل آئیں تاکہ وہ دین میں تفقہ (دین کی سمجھ بوجھ) حاصل کریں اور جب (تعلیم و تربیت کے بعد) اپنی قوم کے پاس لوٹ کر آئیں۔ تو اسے (جہالت بے ایمانی اور بد عملی کے نتائج سے) ڈرائیں تاکہ وہ ڈریں"۔
انسان میں جو دین اور معنویت کے متعلق پیاس اور ضرورت پائی جاتی ہے اگر صحیح علم اور حقیقی علماء کے ذریعے یہ ضرورت پوری نہ کی جائے تو علم کے جھوٹے دعویداروں کے ذریعے من گھڑت دین اور مذہب اور رسم و رواج لوگوں میں رائج ہوجائے گا جو اپنی خواہشات کے مطابق لوگوں کو معنویت کے بہانے سے گمراہ کریں گے۔

* ترجمه آیت از: مولانا محمد حسین نجفی صاحب۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 39