توبہ گناہوں کو پاک کرنے کا بہترین ذریعہ

Sun, 02/09/2020 - 13:00

خلاصہ:توبہ نہ کرنے والا بدنصیب بندہ قیامت کے دن کہیگا پروردگارا! میں ناداں اور بے خبر تھا اپنی شہوت اور غضب، خواہشات نفسانی کا اسیر تھا اور میں شیطان کے وسوسوں کے سامنے بے بس تھا۔

توبہ گناہوں کو پاک کرنے کا بہترین ذریعہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     خداوند متعال  نے توبہ کو گناہوں کی آلودگی سے پاک کرنے والا بہترین اور آسان نسخہ تجویز فرمایا ہے تاکہ انسان گناہوں میں مبتلا ہونے کے بعد توبہ کی برکت سے مغفرت کا اہل اور نجات کا مستحق بن جائے۔
     خوش نصیب ہے وہ بندہ جو اس باب رحمت کی قدر کرے اس کی سہولت سے فائدہ اٹھائے اور اس عنایت پروردگار کا شکریہ ادا کرے، اس کے برخلاف بد نصیب ہے وہ شخص جو اس سے کوئی فائدہ نہ اٹھا سکے، روز قیامت جب بندوں سے حساب اور کتاب کیا جائے گا اور ان کے اعمال کے متعلق پوچھا جائے گا تو یہ بدنصیب بندہ کہیگا پروردگارا! میں ناداں اور بے خبر تھا اپنی شہوت اور غضب، خواہشات نفسانی کا اسیر تھا اور میں شیطان کے وسوسوں کے سامنے بے بس تھا تو خدواند عالم جواب میں فرمائے گا، کیا تم پر کوئی ایسی ذمہ داری ڈال دی گئی تھی جو تمہاری قوت و استطاعت سے باہر تھی؟ کیا میں نے توبہ کے بارے میں سخت شرائط عائد کئے تھے؟ تو بندہ جواب میں عرض کرے گا: «إِلَهِي ارْحَمْنِي إِذَا انْقَطَعَتْ حُجَّتِي وَ كَلَّ عَنْ جَوَابِكَ لِسَانِي‏ وَ طَاشَ‏ عِنْدَ سُؤَالِك‏[مصباح المتهجّد، ج:۲، ص:۵۹۲] خدایا میری حالت پر رحم فرما، تو نے میرے حیلہ اور حجت کا خاتمہ کر دیا، تجھے جواب دینے میں میری زبان کام نہیں کرتی، تیرے سوالات سے میرے دل پر دہشت طاری ہوئی ہے اس لئے جواب سے قاصر ہے»۔
*مصباح المتهجّد و سلاح المتعبّد،  محمد بن الحسن طوسى، مؤسسة فقه الشيعة، ۱۴۱۱ ق.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 75