توبہ کا ایک دروازہ

Sun, 12/03/2017 - 06:10

ماں باپ سے حسن سلوک اور ان کے ساتھ نیکی کرنا گناہوں کی مغفرت کے اسباب میں سے ایک سبب ہے۔

توبہ کا ایک دروازہ

      مسئلہ حقوق بالعموم اور حقوق والدین بالخصوص پیغمبر اسلام کی احادیث و نصائح کے ایک بڑے حصے پر محیط ہے اسکی وجہ قرآن کی متواتر تاکیدات و تنبیھات اور اجتماعی ضرورت ہے۔
بالخصوص اس تناظر میں کہ پیغمبر نے معاشرہ سازی اور تمدن جدید کی تشکیل کے لئے ایک بڑی مہم کا آغاز کیا تھا اور چونکہ خاندان کو معاشرتی عمارت میں خشت اول کی حیثیت حاصل ہے اور والدین کی مثال خانوادے میں ایک راہبر کی سی ہوتی ہے اسلئے انکے حقوق کی رعایت کرنا بہت ضروری ہے ورنہ اجتماعی عمارت ریت کی دیوار کی طرح متزلزل اور بے ثبات ہوجائیگی۔
     اسی لئے دعوت توحید کے بعد یہ مسئلہ سب سے زیادہ پیغمبر اسلام کی توجہ کا مرکز بنا اور مسئلہ کے عبادی پہلو کو اجاگر کرنے کے لئے آپ نے اللہ کی رضا اور والدین کی رضا کو ایک ساتھ ذکر فرمایا اور تاکید کی ہے کہ والدین کی نافرمانی سب سے بڑا گناہ اور اللہ کی محبت و مغفرت اور والدین کی محبت و اطاعت کے درمیان رابطہ کے بارے میں امام زین العابدین علیہ السلام سے روایت ہے: ایک شخص پیغمبر کے پاس آکر کہنے لگا یا رسول اللہ! کوئی ایسا برا عمل نہیں ہے جسے میں نے انجام نہ دیا ہو، کیا اس کے باوجود میری توبہ قبول ہونے کا کوئی راستہ ہے؟ تو  آپ نے پوچھا’’فَهَلْ مِنْ‏ وَالِدَيْكَ أَحَدٌ حَي‏ ‘‘کیا تیرے والدین میں سے کوئی زندہ ہے؟ اس نے جواب دیا میرا باپ ابھی زندہ ہے، تو آپ نے فرمایا: ’’ فَاذْهَبْ فَبَرَّه‏‘‘ جائو اور اسکے ساتھ جتنی ہوسکے نیکی کرو، جب وہ چلا گیا تو آپ نے فرمایا: ’’ لَوْ كَانَتْ أُمُّه‏ ‘‘(مستدرك الوسائل ، ج‏15، ص: 180) اے کاش اسکی ماں زندہ ہوتی۔ یعنی اگر اسکی ماں زندہ ہوتی تو اسکے اجر میں اور زیادہ اضافہ ہوجاتا۔
منبع و ماخذ
 (مستدک الوسائل و مستبط المسائل،نورى، حسين بن محمد تقى‏، محقق / مصحح: مؤسسة آل البيت عليهم السلام‏، ناشر: مؤسسة آل البيت عليهم السلام‏، قم، 1408 ق‏،چاپ اول)

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 65