دین، انسان کی دنیا و آخرت کے سنورنے کا باعث

Wed, 02/05/2020 - 18:42

خلاصہ: دین انسانوں کی آخرت کے علاوہ ان کی دنیا کے سنورنے کا باعث بھی ہے۔

دین، انسان کی دنیا و آخرت کے سنورنے کا باعث

روایات کی روشنی میں واضح ہوتا ہے کہ اچھا سلوک اور خوش مزاجی آخرت کے علاوہ دنیا میں بھی فائدہ مند ہے۔ غالباً انسان دنیاوی فائدوں کو حاصل کرنے کے لئے زیادہ محنت کرتا ہے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ بعض لوگ دنیاوی فائدوں کے حصول کے لئے من گھڑت اور خلافِ شریعت راستے اختیار کرکے اپنے مقصد تک پہنچنے کی کوشش کرتا ہے، حالانکہ ان غلط راستوں سے ہٹ کر صحیح راستے بھی پائے جاتے ہیں جن پر انسان گامزن ہوکر دنیاوی فائدے حاصل کرسکتا ہے۔ مثلاً اپنے مال کو بڑھانے کے لئے طرح طرح کے غلط راستے اختیار کرتا ہے۔ ذلت کے بعد، لوگوں کی نظر میں عزت حاصل کرنے کے لئے مزید غلطیاں کرتا ہے، اور ان کے علاوہ زندگی میں دوسرے مسائل۔ لیکن جب قرآن کریم اور اہل بیت (علیہم السلام) کی احادیث کا مطالعہ کیا جائے تو واضح ہوتا ہے کہ آسان سے طریقے پائے جاتے ہیں جن کو اپنانے سے آخرت کے علاوہ دنیا میں ہی انسان کو فائدے نصیب ہوں گے۔ مگر ان طریقوں کو اپنانے میں رکاوٹ یہ ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ اور اہل بیت (علیہم السلام) کے ارشادات اور ہدایات پر ایمان اور یقین نہیں کرتا، اگر یقین کرلے اور ان ہدایات پر عمل کرے تو دنیا اور آخرت میں ان فرامین اور احکام سے مختلف فائدے کرے گا، حتی یہاں تک کہ کئی فائدے جن کی تلاش میں وہ نہیں تھا اور نہ ہی وہ اس کی سوچ میں آسکتے تھے، وہ فائدے بھی دنیا اور آخرت میں اسے نصیب ہوں گے۔
جیسا کہ حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں: "إنّ البِرَّ و حُسنَ الخُلقِ يَعْمُرانِ الدِّيارَ، و يَزيدانِ في الأعْمارِ"، "یقیناً نیکی اور اچھا اخلاق گھروں کو آباد کرتے ہیں اور زندگیوں کو بڑھاتے ہیں"۔ [بحارالانوار، ج۷۱، ص۳۹۵]

* بحارالانوار، علامہ مجلسی، موسسۃ الوفاء، ج۷۱، ص۳۹۵۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 79