دنیا میں بسم اللہ پڑھنے کے قیامت کے دن فائدے

Tue, 01/16/2018 - 19:07

خلاصہ: بسم اللہ پڑھنے کے مختلف فائدوں میں سے کچھ فائدے ایسے ہیں جو قیامت کے دن ظاہر ہوں گے، مندرجہ ذیل مضمون میں تین روایات بیان کی جارہی ہیں۔

دنیا میں بسم اللہ پڑھنے کے قیامت کے دن فائدے

بسم اللہ الرحمن الرحیم

بسم اللہ کہنے کا صراط پر فائدہ:
نبی اکرم (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) کا ارشاد ہے: " إذا مَرَّ المُؤمِنُ عَلَى الصِّراطِ فَيَقولُ: «بِسمِ اللّه ِ الرَّحمنِ الرَّحيمِ» طَفِئَت لَهَبُ النّيرانِ ، وتَقولُ: جُز يا مُؤمِنُ ، فَإِنَّ نورَك قَد أطفَأَ لَهَبي"، "جب مومن صراط سے گزرے گا تو کہے گا: "بسم اللہ الرحمن الرحیم" تو آگ کا شعلہ بجھ جائے گا اور آگ کہے گی: اے مومن گزر جاؤ، کیونکہ تمہارے نور نے میرے شعلہ کو بجھا دیا ہے"۔ [جامع الاخبار، ص۴۲]

بسم اللہ پڑھنا اور زبانیہ سے نجات:
ابن مسعود نے نبی اکرم (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) سے نقل کیا ہے: "مَن أرادَ أن يُنجِيَهُ اللّه ُ مِنَ الزَّبانِيَةِ التِّسعَةَ عَشَرَ ، فَليَقرَأ «بِسمِ اللّه ِ الرَّحمنِ الرَّحيمِ» فَإِنَّها تِسعَةَ عَشَرَ حَرفا ، لِيَجعَلَ اللّه ُ كُلَّ حَرفٍ مِنها جُنَّةً مِن واحِدٍ مِنهُم"، "جو شخص چاہتا ہے کہ اللہ اسے زبانیہ (جہنم کے داروغوں) سے نجات دے تو اسے چاہیے کہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھے کیونکہ یہ اُنّیس حرف ہیں، تا کہ اللہ اس میں سے ہر حرف کو اُن (داروغوں) میں سے ہر ایک کے سامنے ڈھال بنادے۔ [جامع الاخبار، ص۴۲]

بسم اللہ پڑھنے کا جنّت تک فائدہ:
رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) نے فرمایا: "لَو قَرَأتَ بِسمِ اللّهِ تَحفَظُكَ الْمَلائِكَةُ إلَى الْجَنَّةِ و هُوَ شِفاءٌ مِن كُلِّ داءٍ"، "اگر بسم اللہ کو پڑھو تو فرشتے جنّت تک تمہیں محفوظ رکھیں گے اور وہ ہر تکلیف کی شفاء ہے"۔ [مستدرک الوسائل، ج ۴ ،ص ۳۸۹ ،ح۴۹۹۵]

...........................
حوالہ:
[جامع الاخبار، محمد شعیری، ناشر: مطبعة حيدرية، نجف]
[مستدرک الوسائل، محدث نوری، الناشر: مؤسسة آل البيت عليهم السلام لإحياء التراث ـ قم]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
14 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 37