لوگوں سے نیکی کرنے کا آخرت سے تعلق

Mon, 07/22/2019 - 18:50

خلاصہ: جب انسان نیکی کرنا چاہے تو اس کی توجہ رہنی چاہیے کہ کیا اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے اور آخرت کی یاد میں نیکی کررہا ہے یا اپنے دنیاوی مقاصد کو پورا کرنے کے لئے بظاہر نیک کام کرتا ہے۔

لوگوں سے نیکی کرنے کا آخرت سے تعلق

       انسان جب نیکی کرتا ہے تو اسے اپنی آخرت یاد ہونی چاہیے تا کہ وہاں کے لئے زاد راہ فراہم کرے، اور اگر نیکی کررہا ہو، لیکن  اسے اللہ اور آخرت یاد نہ ہو تو ہوسکتا ہے کہ اس کا یہ اچھا کام دنیاوی اور مادی مقاصد کے لئے ہو۔ وہ کام بظاہر لوگوں کو نیک دکھائی دیتا ہو، لیکن حقیقت میں نیکی شمار نہ ہو، کیونکہ اس نے اللہ کا تقرب حاصل کرنے کے لئے اور رضائے الٰہی کے لئے اس کام کو انجام نہیں دیا، بلکہ اپنی اغراض کی بنیاد پر کیا ہے۔ جب انسان آخرت کو یاد رکھتے ہوئے لوگوں سے نیکی کرے گا تو وہ آخرت کا زاد راہ فراہم کررہا ہے۔
حضرت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب (علیہ السلام) ارشاد فرماتے ہیں: "طُوبَی لِمَنْ أَحْسَنَ إِلَی الْعِبَادِ وَ تَزَوَّدَ لِلْمَعَادِ"، "خوشا بحال وہ شخص جو بندوں سے نیکی کرے اور آخرت کے لئے زاد راہ فراہم کرے"۔ [غررالحکم و دررالکلم، ص۴۳۰، ح۱۹]
حضرت امام موسی کاظم (علیہ السلام) ارشاد فرماتے ہیں: "إنَّ لِلّهِ عِبادا فِي الأرضِ يَسعَونَ في حَوائجِ النّاسِ هُمُ الآمِنونَ يَومَ القِيامَةِ"، "یقیناً زمین میں اللہ کے ایسے بندے ہیں جو لوگوں کی ضرورتوں (کو پورا کرنے) کے لئے کوشش کرتے ہیں، وہی قیامت کے دن امن میں ہوں گے"۔ [الکافی، ج۲، ص۱۹۷]
حضرت امام سجاد (علیہ السلام) فرماتے ہیں: "مَنْ أَطْعَمَ مُؤْمِناً مِنْ جُوعٍ أَطْعَمَهُ اَللَّهُ مِنْ ثِمَارِ اَلْجَنَّةِ وَ مَنْ سَقَى مُؤْمِناً مِنْ ظَمَإٍ سَقَاهُ اَللَّهُ مِنَ اَلرَّحِيقِ اَلْمَخْتُومِ"، "جو شخص کسی بھوکے مومن کو کھانا کھلائے تو اللہ اسے جنت کے پھلوں میں سے کھلائے گا، اور جو شخص کسی پیاسے مومن کو (پانی) پلائے تو اللہ اسے رحیق مختوم میں سے پلائے گا"۔ [الکافی، ج۲، ص۲۰۱]

* غررالحکم و دررالکلم، ص۴۳۰، ح۱۹، آمدی، ناشر: دار الكتاب الإسلامي، قم، ۱۴۱۰ ھ . ق، دوسری چھاپ۔
* الکافی، ج۲، ص۱۹۷، شیخ کلینی، الناشر: دار الكتب الإسلامية۔
* الکافی، ج۲، ص۲۰۱، شیخ کلینی، الناشر: دار الكتب الإسلامية۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 90