حجاب، معاشرے کا پاک ہونےکا سبب

Fri, 01/31/2020 - 13:33

خلاصہ: اگر عورتوں کی معاشرے میں بے پردہ چھوڑ دیا جائے تو معاشرے میں امنیت نہیں رہ سکتی۔

حجاب، معاشرے کا پاک ہونےکا سبب

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     حجاب کی وجہ سے معاشرے میں موجود بہت زیادہ برائیوں کو دور کیا جاسکتا ہے، اگر اسلامی حجاب کی رعایت کی جائے تو لوگوں کا جانوروں کی طرح عورتوں کو استعمال کرنا کم ہوتا ہوا نظر آئیگا۔
     انسان کے اندر مختلف قسم کی خوہشیں پائی جاتی ہیں اگر ان خوہشوں کی طرف توجہ نہ کی گئی تو وہ خواہشیں بہت زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں جیسا کہ خداوند متعال اس آیت میں ارشاد فرمارہے:«فَيَطْمَعَ الَّذي في‏ قَلْبِهِ مَرَض[سورۂ احزاب، آیت:۳۲]جس کے دل میں بیماری ہو اسے لالچ پیدا ہوجائے».
     دوسری آیت میں خداوند متعال اس کی اہمیت کو مدّنظر رکھتے ہوئے رسول خدا(صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم) کو خطاب کرتے ہوئے ارشاد فرمارہا ہے: «يَأَيهُّا النَّبىِ‏ُّ قُل لّأَِزْوَاجِكَ وَ بَنَاتِكَ وَ نِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيهِنَّ مِن جَلَبِيبِهنَّ  ذَالِكَ أَدْنىَ أَن يُعْرَفْنَ فَلَا يُؤْذَيْنَ  وَ كاَنَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا[سورۂ احزاب، آیت:۵۹]  اے پیغمبر آپ اپنی بیویوں، بیٹیوں، اور مومنین کی عورتوں سے کہہ دیجئے کہ اپنی چادر کو اپنے اوپر لٹکائے رہا کریں کہ یہ طریقہ ان کی شناخت یا شرافت سے قریب تر ہے اور اس طرح ان کو اذیت نہ دی جائے گی اور خدا بہت بخشنے والا اور مہربان ہے»، اس آیت میں سب سے پہلے صاحبان ایمان عورتوں کو حکم دیا جارہا ہےکہ وہ مفسد افراد کوکسی قسم کے بہانے کا موقع نہ دیں اور اس کے بعد منافقین ومزاحمت ایجاد کرنے اور افواہیں پھیلانے والوں کو شدید دھمکایا جارہاہے جس کی مثال قرآنی آیات میں بہت کم ملتی ہے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 93