حجاب، خدا کی رضایت کے حصول کا سبب

Fri, 01/31/2020 - 13:24

خلاصہ: عورت حجاب کے ذریعہ اپنے آپ کو باحیا بناتی ہے اور جو انسان اپنے آپ کو باحیا بنانے کی کوشش کرتا ہے اس پر خدا کی ایک خاص عنایت ہوتی ہے۔

حجاب، خدا کی رضایت کے حصول کا سبب

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     حجاب کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کے ذریعہ خدا کی رضایت کو حاصل کیا جاسکتا ہے اور معنوی اعتبار سے عورت اپنے آپ کو خدا سے قریب کرسکتی ہے، کیونکہ خداوند متعال کے اس حکم کی پابندی کرنے سے خدا کی رضایت کو حاصل کرنے کا ایک قدم شمار کیا جاسکتا ہے۔
     حجاب کا عورت کی زندگی میں خدا کی قربت کے لئے ایک مھم راستہ پایا جاتا ہے کیونکہ عورت حجاب کے ذریعہ اپنے آپ کو باحیا بناتی ہے اور جو انسان اپنے آپ کو باحیا بنانے کی کوشش کرتا ہے اس پر خدا کی ایک خاص عنایت ہوتی ہے جس کے بارے میں رسول خدا(صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم) اس طرح ارشاد فرمارہے ہیں: «إنَّ اللّه‏َ يُحِبُّ الحَيِىَّ الحَليمَ العَفيفَ؛ بے شک خدا باحیا، حلیم اور پاک دامن کو پسند کرتا ہے»[كافى، ج:۲، ص:۱۱۲، ح:۸].
     شاید بعض لوگ یہ تصور کریں کہ حیا کا حجاب سے کوئی رابطہ نہیں ہے، حالانکہ حجاب کی رعایت کے ذریعہ انسان کا ضمیر پاک ہوجاتا ہے اور جس انسان کا ضمیر پاک ہوجاتا ہے اس کے ذریعہ اچھے اخلاق اور کردار ظاہر ہوتے ہیں۔
*کافی،محمد ابن یعقوب کلینی، دار الكتب الإسلامية، تھران، چوتھی چاپ، ۱۴۰۷ھ ق۔

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 20