حجاب، عورت کی عزت کا سبب

Fri, 01/31/2020 - 13:32

خلاصہ: اسلام نے عورت کو پردے کے ذریعہ ایک ایسی طاقت عطا کی ہے کہ جس کی وجہ سے کوئی بھی آسانی کے ساتھ اپنی حیوانی خوہشوں کو پورا کرنے کے لئے اس کا ستعمال نہیں کر سکتا۔

حجاب، عورت کی عزت کا سبب

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     حجاب کے آثار اور اس کا ایک فلسفہ یہ ہےکہ حجاب کی وجہ سے عورت کو ایک شخصیت ملتی ہے جو خدا نے اسے بخشی ہے غربی تفکر اور تمدن کے خلاف، غربی تمدن میں عورت کو ایک ابزار اور آلۂ کار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور اس کو اپنی تبلیغات کا ایک ذریعہ قرار دیا جاتا ہے، لیکن اسلام عورت کو ایک الھی شخصیت کے طور پر پیش کرتا ہے اور پہچنواتا ہے جس پر دنیا کی زندگی میں کچھ فریضوں کو عائد کیا گیا ہے اور اس کی حفاظت کے لئے تمام تر کوشش کی گئی ہے۔
     اگر غور سے دیکھا جائے تو اسلام نے عورت کو پردے کے ذریعہ ایک ایسی طاقت عطا کی ہے کہ جس کی وجہ سے کوئی بھی آسانی کے ساتھ اپنی حیوانی خوہشوں کو پورا کرنے کے لئے اس کا استعمال نہیں کر سکتا جیسا کہ خداوند متعال نے پردے کی رعایت کرنے والوں کے لئے فرمارہا ہے کہ پردہ کرنے والوں کی دل طاھر اور پاک ہوتے ہیں:«وَ إِذا سَأَلْتُمُوهُنَّ مَتاعاً فَسْئَلُوهُنَّ مِنْ وَراءِ حِجابٍ ذلِكُمْ أَطْهَرُ لِقُلُوبِكُمْ وَ قُلُوبِهِن[سورۂ احزاب، آیت:۵۳] اور جب ازواج پیغمبر سے کسی چیز کا سوال کرو تو پردہ کے پیچھے سے سوال کرو کہ یہ بات تمہارے اور ان کے دونوں کے دلوں کے لئے زیادہ پاکیزہ ہے.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 16 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 74