خدا پر بھرسہ کرنے کا اثر

Wed, 12/11/2019 - 11:17

خلاصہ: خدا پر بھروسہ کرنے کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ انسان کا ہر کام پورا ہونے لگتا ہے۔

خدا پر بھرسہ کرنے کا اثر

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     جب انسان نیک کام کرنا چاہتا ہے، شیطان اسکو نیک کام کرنے سے روکتا ہے، اس لئے انسان کو چاہئے کہ نیک کام کرنے کے لئےخداوند متعال سے مدد مانگے تاکہ جو نیک کام کرنے کا اراداہ کیا ہے اسے انجام دے سکے کیونکہ اگر خدا اسکی مدد نہیں کریگا تو و کبھی بھی اس کام کو انجام نہیں دے سکتا، جیسا کے خود خداوند عالم ارشاد فرما رہا ہے: «إِن يَنصُرْكُمُ اللّهُ فَلاَ غَالِبَ لَكُمْ وَإِن يَخْذُلْكُمْ فَمَن ذَا الَّذِي يَنصُرُكُم مِّن بَعْدِهِ وَعَلَى اللّهِ فَلْيَتَوَكِّلِ الْمُؤْمِنُونَ[سورۂ آل عمران، آیت:۱۶۰] اللہ تمہاری مدد کرے گا تو کوئی تم پر غالب نہیں آسکتا اور وہ تمہیں چھوڑ دے گا تو اس کے بعد کون مدد کرے گا اور صاحبانِ ایمان تو اللہ ہی پر بھروسہ کرتے ہیں»۔
     اس آیت کی روشنی میں اگر انسان خدا پر بھروسہ کرنے لگے تو اس کے ہر کام میں خدا اسکی مدد کریگا، لیکن شرط یہ ہے کہ انسان خدا پر جس طرح بھروسہ کرنے کا حق ہے اس طرح بھروسہ کرے، اور اگر وہ خدا پر ایسا بھروسہ کرے تو خدا اس کی ہر حال میں مدد کرنے والا ہے  اور خدا جس کی مدد کرتا ہے اس کا ہر کام پورا ہوکر رہتا ہے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 53