صلوات کا فائدہ

Wed, 11/27/2019 - 15:53

خلاصہ: جو کوئی اپنی دعا کے ساتھ ساتھ رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) اور آپ کے اہل بیت(علیہم السلام) پرصلوات بھیجتا ہے یه دعا آسمان کی جانب جاتی ہے۔

صلوات کا فائدہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     پیغمبراکرم(صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم) اور آپ کے اہل بیت(علیہم السلام) پرصلوات بھیجنے کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے،
     رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) پر آپ کے اہل بیت(علیہم السلام) پرصلوات بھیجنے کا معنی یہ ہے کہ خداوندا پیغمبر و آل پیغمبر پر اپنی رحمت نازل فرما، جب آپ پر یہ رحمت نازل ہوگی تو دوسروں کو بھی نصیب ہوگی کیونکہ وہ فیض الہی کا وسیلہ ہیں، امام صادق(علیہ السلام) اس کے بارے میں ارشاد فرمارہے ہیں: «مَنْ دَعَا وَ لَمْ يَذْكُرِ النَّبِيَّ (صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم) رَفْرَفَ الدُّعَاءُ عَلَى رَأْسِهِ‏  فَإِذَا ذَكَرَ النَّبِيَّ (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) رُفِعَ الدُّعَاءُ، جو کوئی دعا کرے اور رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) پر صلوات نہ پڑھے تو اسکی دعا اسکے سر پر گھومتی رہتی ہے اور جب رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) پر صلوات پڑھتا ہے تو اسکی دعا  آسمان کی طرف جاتی ہے»[الكافي، ج:۲، ص:۴۹۱]۔
     اس حدیث کی روشنی میں ہمیں چاہئے کہ ہم جب بھی دعا کریں تو دعا کرنے سے پہلے رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) اور آپ کے اہل بیت(علیہم السلام) پرصلوات بھیجیں تاکہ اس کے طفیل میں ہماری دعائیں قبول ہوجائے۔
*الكافي(ط - الإسلامية)، محمد بن يعقوب كلينى، دار الكتب الإسلامية، ۱۴۰۷ ق۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 9 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 35