حضرت زہرا(س) پر صلوات کی فضیلت اور دو دعاؤں کا ذکر

Sun, 04/16/2017 - 11:17

چکیده:اس مضمون میں جناب زہرا سے مخصوص صلوات کی فصیلت اور آثار کی طرف اشارہ ہوا ہے۔

حضرت زہرا(س) پر صلوات کی فضیلت اور  دو دعاؤں کا ذکر

و قالت : قالَ لی رسولُ الله: یا فاطمةُ مَن صَلّی عَلَیکِ، غَفَرَاللهُ لَهُ وَ اَلَحَقَهُ بی حَیثُ کَنتُ فی الجَنَةِ.

جناب زہرا سلام اللہ علیہا نے فرمایا: ایک روز رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے فاطمہ! جو شخص بھی تم پر صلوات بھیجتا ہے ، خداوند متعال اسے بخش دیتا ہے اور میں جنت میں جس جگہ بھی رہونگی، خدا اس کو ہم سے ملحق کر دیگا۔

اس مقام پر آنحضرت سے مخصوص صلوات کو  بیان کرتے ہیں کہ جس کے بہت ہی عجیب آثار دیکھے گئے  ہیں؛ وہ مخصوص صلوات اس طرح ہے:

" اللهُمَ  صلِ علی فاطمةَ وَ أَبیِها وَ بَعلِها وَ بَنیها وَ السِّرِّ المُستَدَعِ فیها بِعَدَدِ ما أحَاطَ بِهِ عِلمُک "

اور اسی طرح بعض بزرگوں نے اس صلوات کی مناسبت سے کچھ خاص دعاؤں کو ذکر کیا ہے، اس مقام پر ان میں سے صرف دو دعاؤں کو بیان کرنے پر اکتفا کریں گے:

۱۔ آیۃ اللہ مرعشی نجفی ؒ کے وصیت نامہ میں ہے کہ آپ نے نصیحت کی ہے کہ مسلسل یہ دعا ، روز کی نمازوں کے قنوت میں  پڑھی جائے:

" اللهُمَ انی أسألُکَ بِحَقِ فاطمةَ وَ أَبیِها وَ بَعلِها وَ بَنیها وَ السِّرِّ المُستَدَعِ فیها أَن تُصلیَ علی مُحَمَدٍ وَ آلِ مُحَمَدٍ وَ أَن تَغفِرَلی ذُنُوبی وَ تَفعَل و لا تَفْعَلَ بِى ما أنَا أهْلُهُ وَ لا تَفعَل بی ما أَنتَ أَهلُهُ"

۲۔ کتاب مستدرک الوسائل سے یہ دعا بعض عرفاء کے ذریعہ نقل ہوئی ہے کہ جو آنکھوں کی روشنی اور قوت بینائی کے لئے بہت مفید ہے:

" اللهُمَ رب الکَعبَةِ وَ بانیِها وَ فاطِمةَ وَ ابیِها وَ بَعلِها وَ بَنیها نَوِر بَصَری وَ بَصیرَتی."(۱)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۱۔ مستدرک الوسائل، ج ۱، ص ۴۴۶۔

۲۔ یہ مطالب فارسی میں اس سایٹ پر موجود ہیں؛ http://sedighe.ir

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 45