عدل کا حاکم ہونا تمام مشکلات کا حل

Tue, 11/19/2019 - 18:09

خلاصہ:عدالت ہی ہے کہ جس کی وجہ سے ہر چیز کو اسکا  حق دیا جاتاہے۔

عدل کا حاکم ہونا تمام مشکلات کا حل

بسم اللہ الرحمن لرحیم
    اگر ہر انسان عدل اور انصاف کی رعایت کرے تو تمام مشکلات حل ہوجائیںگی، کسی بھی انسان کو کسی بھی طریقہ سے مشکل کا سامنہ نہیں ہوگا کیونکہ یہ عدالت ہی ہے کہ جس کی وجہ سے ہر چیز کو اسکا  حق دیا جاتاہے، جیسا کہ حضرت علی(علیہ السلام) فرما رہے ہیں: « اَلْعَدْلُ یَضَعُ اَلْأُمُورَ مَوَاضِعَهَا وَ اَلْجُودُ یُخْرِجُهَا مِنْ جِهَتِهَا وَ اَلْعَدْلُ سَائِسٌ عَامٌّ وَ اَلْجُودُ عَارِضٌ خَاصٌّ فَالْعَدْلُ أَشْرَفُهُمَا وَ أَفْضَلُهُمَا[نهج البلاغة، ص:۵۵۳] عدالت ہر چیز کو اسکی جگہ پر رکھتی ہے اور بخشش اسکو اسکی جگہ سے ہٹا دیتی ہے، عدالت تمام لوگوں کو نظر میں رکھ کر کی جاتی ہے اور بخشش ایک خاص طبقہ کے لئے ہوتی ہے، اسی لئے عدالت  بخشش سے بہتر ہے»۔
     انسان کو اپنے ساتھ اپنے گھر والوں کے ساتھ  اپنے خاندان والوں کے ساتھ اور تمام لوگوں کے ساتھ عدل اور انصاف کے ساتھ پیش آنا چاہئے کیونکہ اگر ایسا نہیں کیا تو گویا ان کے اوپر ظلم کیا، اور جو  اللہ کے بندوں پر ظلم کرتا ہے خدا اسکا دشمن ہوجاتا ہے۔[نهج البلاغة، ص:۱۲۸]۔
*نهج البلاغة، محمد بن حسين شريف الرضى، هجرت ، ۱۴۱۴ ق۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
11 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 41