کون ہدایت پاتا ہے

Tue, 11/19/2019 - 15:38

خلاصہ: انسان اس وقت تک ہدایت نہیں پاسکتا جب تک کہ وہ گناہ کو ترک نہ کرے۔

کون ہدایت پاتا ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
    انسان جب تک خاوند متعال کی نافرمانی کرتا چلا جاتا اس وقت تک وہ گناہگار اور فاسقوں کے زمرے میں رہتا ہے اور جیسے ہی وہ گناہ اور خدا کی نافرمانی کو ترک کرنے کا ارادہ کرتا ہےاور جب اس ارادے کو عملی جامہ پہناتا ہے اس وقت فسق اور گناہ سے دور ہوتا ہے اور ایسا انسان ہی ہدایت کے لائق ہوتا ہے اور سعادت تک پہونچ سکتا ہے جس کے بارے میں خداوند متعال اس طرح ارشاد فرما رہا ہے: « وَ كَرَّهَ إِلَیْكُمُ الْكُفْرَ وَ الْفُسُوقَ وَ الْعِصْیانَ أُولئِكَ هُمُ الرَّاشِدُونَ[سورہ حجرات، آیت:۷] فسق اور معصیت کو تمہارے لئے ناپسندیدہ قرار دے دیا ہے اور درحقیقت یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں»،
     اب اگر کسی کو اپنا نام ہدایت پانے والوں میں لکھوانا ہے تو اس کے لئے سب سے پہلا قدم خدا کی نافرمانی کو چھوڑ کر اس کی اطاعت کرنے والوں میں اپنا نام لکھوانا پڑے گا، بغیر اس کے وہ انسان کبھی بھی ہدایت حاصل نہیں کرسکتا۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 15 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 60