انسان کے نفس کی قوتیں

Sun, 11/10/2019 - 13:30

خلاصہ: انسان کے نفس کی چار قوتیں ہیں، ان قوتوں کے بارے میں مختصراً گفتگو کی جارہی ہے۔

انسان کے نفس کی قوتیں

انسان کے نفس کی چار قوتیں ہیں: قوت عاقلہ، قوت غضب، قوت شہوت، قوت واہمہ۔

قوت عاقلہ فرشتوں کی صفت ہے اور اس کا کام حقائق کا اداک کرنا اور خیر و شر اور نیکی اور برائی کو سمجھنا ہے، نیک کاموں کا حکم دیتی ہے اور برے کاموں سے منع کرتی ہے اور انسان کو اچھے صفات حاصل کرنے اور برے صفات سے پاک ہونے کا حکم دیتی ہے۔
شہوت چوپاؤں کی صفت ہے اور انسان کو شرمگاہ اور پیٹ کی پیروی کرنے کا حکم دیتی ہے۔ قوت شہوت کا فائدہ یہ ہے کہ بدن کے فائدوں کو پورا کرتی ہے اور اس ذریعے سے بدن کو محفوظ کرتی ہے اور انسان کی نسل کو باقی رکھتی ہے۔ شہوت کے بغیر انسان نہ کچھ کھاتا ہے اور نہ کچھ پیتا ہے اور نہ جماع کے لئے رغبت پاتا ہے۔
غصہ درندوں کی صفت ہے اور انسان کو بے خوف کردیتی ہے اور مارپٹائی اور لوگوں کو تکلیف دینے جیسے کام آدمی سے کرواتی ہے۔ اس طاقت کے انسان کو دو فائدے ہیں: جسم سے باہر والے خطروں سے دفاع کرتی ہے اور آفات اور نقصانوں کو دور کرتی ہے۔ اس طاقت کے بغیر انسان حتی ایک مکھی کو بھی اپنے سے دور نہیں کرے گا، کسی خطرے سے فرار نہیں کرے گا اور کسی دھمکی کا مقابلہ نہیں کرے گا۔ قوت غضب کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ یہ قوت، قوت شہوت اور واہمہ کے مقابلے میں ڈٹ جاتی ہے تا کہ وہ دو قوتیں انسان کے وجود پر قبضہ نہ کرلیں۔
واہمہ شیطانی صفت ہے۔ اس کا کام مکر، حیلہ، دھوکہ اور فریب دینا ہے، لیکن اس کے علاوہ جزوی معانی کو سمجھنے کی طاقت اس میں پائی جاتی ہے اور اچھے مقاصد تک پہنچنے کا حل نکالتی ہے۔
قوت واہمہ، فائدوں کو پورا کرنے کے راستے اور خطرے اور نقصان سے بچنے کے راستے قوت غضب اور شہوت کو پیش کرتی ہے۔ قوت شہوت کھانا مانگتی ہے تو قوت واہمہ اسے سکھاتی ہے کہ وہ کیسے کھانا فراہم کرے۔ انسان کو جب بھوک لگتی ہے تو اپنی بھوک کو ختم کرنے کے لئے صحیح یا غلط راستہ اختیار کرتا ہے، یا کام اور کمائی کرتا ہے یا چوری کرتا ہے۔ یہ سب راستے قوت واہمہ اسے سکھاتی ہے اور شہوت کے سامنے پیش کرتی ہے۔ قوت غضب برتری چاہتی ہے اور شکست کو پسند نہیں کرتی، قوت واہمہ اس کے لئے اس کا طریقہ کار بتاتی ہے تا کہ وہ جیت جائے۔ لہذا قوت واہمہ، شہوت اور غضب کی خدمت کرکے درحقیقت انسان کی خدمت کرتی ہے۔

* ماخوذ از: اخلاق الٰہی، آیت اللہ مجتبی تہرانی، ج۱، ص۷۴، ص۷۵۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
18 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 46