عقل کے ذریعے حجت تمام کرنا

Sun, 12/02/2018 - 04:18

خلاصہ: اس مضمون میں اصول کافی کی بارہویں حدیث کے دوسرے حصہ کو بیان کیا جارہا ہے جو حضرت امام موسی کاظم (علیہ السلام) کا ارشاد ہے۔

عقل کے ذریعے حجت تمام کرنا

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حضرت امام موسی کاظم (علیہ السلام) نے اپنے صحابی ہشام ابن حکم سے فرمایا: "يَا هِشَامُ إِنّ اللّهَ تَبَارَكَ وَ تَعَالَى أَكْمَلَ لِلنّاسِ الْحُجَجَ بِالْعُقُولِ وَ نَصَرَ النّبِيّينَ بِالْبَيَانِ وَ دَلّهُمْ عَلَى رُبُوبِيّتِهِ بِالْأَدِلّةِ فَقَالَ وَ إِلهُكُمْ إِلهٌ واحِدٌ لا إِلهَ إِلّا هُوَ الرّحْمنُ الرّحِيمُ.........."، "اے ہشام! یقیناً اللہ تبارک و تعالیٰ نے لوگوں کی عقلوں کے ذریعے حجتیں تمام کردیں اور بیان کے ذریعے انبیاء کی نصرت کی، اور دلائل کے ذریعے اپنی ربوبیت کی طرف ان کی راہنمائی کی تو فرمایا: اور تمہارا خدا بس ایک ہی خدا ہے۔ اس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے۔ وہ بڑا مہربان بہت رحم والا ہے۔ بے شک آسمانوں اور زمینوں کی پیدائش میں اور رات دن کی آمد و رفت (الٹ پھیر) میں اور ان کشتیوں میں جو لوگوں کو نفع پہنچانے والی چیزیں لے کر سمندر میں چلتی ہیں اور (بارش کے) اس پانی میں جسے خدا نے آسمان (بلندی) سے برسایا اور پھر اس کے ذریعہ زمین کو اس کے بے جان (بے کار) ہو جانے کے بعد جاندار بنا دیا (سرسبز و شاداب بنا دیا) اور اس میں ہر قسم کے چلنے پھرنے والے (جانور) پھیلا دیئے۔ اور ہواؤں کی گردش (ہیر پھیر) میں اور ان بادلوں میں جو آسمان و زمین کے درمیان مسخر کرکے (تابع فرمان بنا کے) رکھے گئے ہیں۔ (ان سب باتوں میں) خدا کے وجود اور اس کی قدرت کی بڑی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے جو عقل و خرد سے کام لیتے ہیں"۔ [الکافی، ج1، ص12، ح13]

اس روایت اور آیات کے متعلق چند نکات:
۱۔ حضرت امام موسی کاظم (علیہ السلام) نے سورہ بقرہ کی 163 اور 164 ویں آیات کی تلاوت سے پہلے، اللہ تعالیٰ کے تین افعال کا تذکرہ فرمایا ہے: عقلوں کے ذریعے حجتوں کو لوگوں پر تمام کرنا، بیان کے ذریعے انبیاء (علیہم السلام) کی نصرت اور دلائل کے ذریعے اپنی ربوبیت کی طرف ان کی راہنمائی کرنا۔
۲۔ نظامِ کائنات میں عقل سے کام لینے والوں ہی کے لئے قدرتِ پروردگار کی نشانیاں پائی جاتی ہیں۔
۳۔ کائنات کی پہچان، اللہ تعالیٰ کی معرفت کا ایک ذریعہ ہے۔
۔۔۔۔۔
حوالہ:
[الکافی، شیخ کلینی (علیہ الرحمہ)، مطبوعہ الاسلامیہ]
[ترجمہ آیات از: مولانا محمد حسین نجفی صاحب]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 55