انسان کی خصوصیات، اسلامی تعلیمات کی روشنی میں

Sun, 11/10/2019 - 12:21

خلاصہ: اسلامی تعلیمات کی روشنی میں انسان کی پہچان کے چھ اصول کا مختصر تذکرہ کیا جارہا ہے۔

انسان کی خصوصیات، اسلامی تعلیمات کی روشنی میں

اسلامی نقطہ نظر سے انسان کی پہچان میں چھ اصول خاص طور پر مدنظر ہیں:

۱۔ انسان دو پہلوؤں والی مخلوق ہے۔ انسان صرف جسم نہیں ہے، بلکہ انسان کے وجود کا اصلی حصہ جو زیادہ اشرف اور بلندتر مقام کا حامل ہے وہ انسان کی روح ہے جو جسم اور جسمانیات کے دائرہ سے باہر ہے۔
۲۔ انسان کی حیات صرف دنیا میں زندگی بسر کرنے میں محدود نہیں ہے، دنیا ہماری حیات کا چھوٹا سا دورانیہ ہے جو کائنات میں انسان کی ساری حیات کے مقابلہ میں اس طرح ہے جیسے تھکا ہوا مسافر راستے میں تھوڑی دیر آرام کرتا ہے۔
۳۔ انسان ایسی مخلوق ہے جو بامقصد ہے اور وہ اپنی ساری زندگی میں اعلیٰ مقصد کا تعاقب کرتا ہے۔
۴۔ انسان کی کوشش اس کے انجام میں اثرانداز ہے۔
۵۔ انسان، اپنے اندر تبدیلی لانے والی مخلوق ہے۔

* ماخوذ از: اخلاق الٰہی، آیت اللہ مجتبی تہرانی، ج۱، ص۶۹۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 9 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 37