اللہ کی اطاعت کے لئے انسان کو بیدار ہوجانا چاہیے، خطبہ فدکیہ کی تشریح

Tue, 02/19/2019 - 05:03

خلاصہ: خطبہ فدکیہ کی تشریح کرتے ہوئے چوتیسواں مضمون تحریر کیا جارہا ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنی حکمت کے اظہار سے لوگوں کو غفلت کی نیند سے جگاتا ہے اور ان کو اپنی اطاعت کا حکم دیتا ہے۔ مقاصدِ خلقت میں سے ایک مقصدِ یہ ہے۔

اللہ کی اطاعت کے لئے انسان کو بیدار ہوجانا چاہیے، خطبہ فدکیہ کی تشریح

      حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) نے خطبہ فدکیہ میں ارشاد فرمایا: " ... إِلَّا تَثْبِيتاً لِحِكْمَتِهِ، وَ تَنْبِيهاً عَلَى طَاعَتِهِ..."، "اللہ نے اپنی قدرت کے ذریعے چیزوں کو ایجاد کیا اور ان کو اپنی مشیّت سے پیدا کیا بغیر اس کے کہ (اسے) ان کی خلقت کی کوئی ضرورت ہو اور ان کی صورت گری میں اسے کوئی فائدہ ہو، مگر اپنی حکمت کو ظاہر کرنا، اور اپنی اطاعت پر متوجہ کرنا..."۔
تنبیہ کا مطلب بیدار کرنا اور ہوشیار کرنا ہے اور طاعت یعنی فرمانبرداری۔ عبادت اور طاعت میں فرق ہے، عبادت میں خضوع اور خشوع پایا جاتا ہے۔
دنیا گذرگاہ اور پُل کی طرح ہے جس سے انسان گذر کر آخرت کی طرف جارہا ہے جو اس کا مقصد ہے۔ اس گذرگاہ میں جھوٹی سچی ڈھکیہوئی چیزیں انسان کے سامنے آتی رہتی ہیں جن کے حصول میں انسان کھو جاتا ہے اور اپنے حقیقی اعلیٰ مقصد سے غافل ہوجاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنی اطاعت کے ذریعے انسان کو متوجہ اور بیدار کرتا ہے۔
حضرت امیرالمومنین علی (علیہ السلام) فرماتے ہیں: "النَّاسُ نيام ٌ إذا ماتُوا اِنْتَبَهُوا"، "لوگ سورہے ہیں، جب مریں گے تو جاگ اٹھیں گے"۔ [شرح اصول الکافی، ملا صالح مازندرانی، ج۹، ص۱۸۰]۔
حضرت امام علی (علیہ السلام) کے اس فرمان اور حضرت صدیقہ طاہرہ (سلام اللہ علیہا) کے مذکورہ بالا ارشادات سے یہ نتیجہ ملتا ہے کہ لوگ اس دنیا میں غفلت کی نیند سورہے ہیں، اللہ تعالیٰ اپنی حکمت کے اظہار سے لوگوں کو غفلت کی نیند سے جگاتا ہے اور ان کو اپنی اطاعت کا حکم دیتا ہے، جس نے اللہ کی اطاعت کے راستے کو اختیار کرلیا وہ بیدار ہوگیا اور جس نے اطاعت نہ کی وہ غفلت کی نیند میں رہا تو جب موت آئے گی تو وہ جاگ اٹھے گا، مگر اس وقت جاگنے کا کیا فائدہ! سورہ فجر کی آیت ۲۳ میں ارشاد الٰہی ہے: "وَجِيءَ يَوْمَئِذٍ بِجَهَنَّمَ ۚ يَوْمَئِذٍ يَتَذَكَّرُ الْإِنسَانُ وَأَنَّىٰ لَهُ الذِّكْرَىٰ"، "اور اس دن جہنم (سامنے) لائی جائے گی اور اس دن انسان کو سمجھ آئے گی مگر اب سمجھ آنے کا کیا فائدہ؟"۔
لہذا ہر سونے والے کو بیدار تو کردیا جائے گا، مگر اسی دنیا میں انسان کو اللہ تعالیٰ کی اطاعت کے ذریعے بیدار ہوجانا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ جات:
[احتجاج، طبرسی]
]شرح اصول الکافی، ملا صالح مازندرانی[
[شرح خطبه حضرت زهرا (سلام الله علیها)، آیت اللہ آقا مجتبی تہرانی]
 [سحر سخن و اعجاز اندیشہ، محمد تقی خلجی]
[ترجمہ آیت از: مولانا محمد حسین نجفی]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 48