خلاصہ: امام جعفر صادق(علیہ السلام) کے مطابق امیرالمؤمنین حضرت علی(علیہ السلام) اور حضرت فاطمہ زہرا(سلام اللہ علیہا) کی تسبیح کو امام حسین(علیہ السلام) کی قبر پر پڑھنے کا حکم۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ابو سعید مدائنی کہتے ہیں کہ میں امام جعفر صادق(علیہ السلام) کی خدمت میں حاضر ہوا اور پوچھا کہ آیا میں امام حسین(علیہ السلام) کی زیارت کرنے جائوں؟ آپ نے فرمایا: ہاں ہمارے جد رسول اﷲ(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کے فرزند کی زیارت کو جاؤ اور جب تم زیارت کرو تو آپ کے سر مبارک کی طرف ہزار مرتبہ تسبیح امیر المؤمنین(علیہ السلام) اور پاؤں کی طرف ہزار مرتبہ تسبیح شہزادی فاطمہ(سلام اللہ علیہیا)پڑھنا پھر دو رکعت نماز پڑھنا جس کی پہلی رکعت میں سورہ یاسین اور دوسری رکعت میں سورہ رحمن پڑھنا جب ایسا کروگے تو تمہارے لیئے بہت عظیم اجر ہوگامیں نے عرض کی آپ پر فدا ہو جاؤں مجھے امیر المؤمنین(علیہ السلام) اور شہزادی فاطمہ(علیہا سلام) کی تسبیح تعلیم فرمائیے کہ وہ کس طرح ہے؟ آپ نے فرمایا: ہاں اے ابو سعید!
امیر المومنین(علیہ السلام) کی تسبیح یہ ہے: سُبْحانَ الَّذِی لاَ تَنْفَدُ خَزَائِنُہُ سُبْحانَ الَّذِی لاَ تَبِیدُ مَعَالِمُہُ سُبْحَانَ الَّذِی لاَ یَفْنی مَا عِنْدَہُ سُبْحَانَ الَّذِی لاَ یُشْرِکُ ٲَحَداً فِی حُکْمِہِ سُبْحانَ الَّذِی لاَ اضْمِحْلالَ لِفَخْرِہِ سُبْحانَ الَّذِی لاَ انْقِطاعَ لِمُدَّتِہِ سُبْحانَ الَّذِی لاَ إلہَ غَیْرُہُ۔
پاک ہے وہ جس کے خزانے ختم نہیں ہوئے پاک ہے وہ جس کی نشانیاں مٹتی نہیں پاک ہے وہ کہ جو کچھ اس کے پاس ہے فنا نہیں ہوتا پاک ہے وہ جس کے حکم میں کوئی اس کا شریک نہیں پاک ہے وہ جس کا افتخار کم نہیں ہوتا پاک ہے وہ جس کی بزندگی کا سلسلہ نہیںٹوٹتا پاک ہے وہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں
اور تسبیح حضرت زہرا(سلام اللہ علیہا) یہ ہے: سُبْحانَ ذِی الْجَلالِ الْبَاذِخِ الْعَظِیمِ سُبْحَانَ ذِی الْعِزِّ الشَّامِخِ الْمُنِیفِ سُبْحانَ ذِی الْمُلْکِ الْفَاخِرِ الْقَدِیمِ سُبْحَانَ ذِی الْبَھْجَۃِ وَالْجَمَالِ سُبْحانَ مَنْ تَرَدَّیٰ بِالنُّورِ وَالْوَقارِ سُبْحانَ مَنْ یَریٰ ٲَ ثَرَ النَّمْلِ فِی الصَّفَا وَوَقْعَ الطَّیْرِ فِی الْھَوَائِ ۔
پاک ہے وہ جو بڑے جلال و بزرگی کا مالک ہے پاک ہے وہ جو بڑی بلند عزت کا مالک ہے پاک ہے وہ جو قدیم ملک و افتخار والا ہے پاک ہے وہ جو حسن(علیہ السلام) و جمال والا ہے پاک ہے وہ جس نے نور اور وقارکی ردا پہنی پاک ہے وہ جوپتھر پر چلتی چیونٹی کا نقش پا اور ہوا میں اڑتے پرندے کو دیکھتا ہے[مفاتیح الجنان]۔
* شیخ عباس قمی، مفاتیح الجنان، انتشارات آئین دانش، ص۶۹۴، ۱۸۴۔
Add new comment