ہر قدم پر جنت

Mon, 09/16/2019 - 17:37

خلاصہ:  چہلم کے سلسلے میں جس سے جو کام ہو سکتا ہے، اگر آپ خود چہلم کے سفر پر نہ جا سکیں تو کم سے کم چہلم کے زائرین کے لیے خرچے میں شریک ہو جائیں۔

ہر قدم پر جنت

بسم اللہ الرحمن الرحیم
    بد قسمتی سے اب بھی کچھ لوگ کہتے ہیں کربلا جانا ہے تو دل سے جاؤ یعنی اگر دل سفر کرنے کو چاہتا ہو تو جاؤ جب کہ ہمارے یہاں ایسی کوئی روایت نہیں ہے، جی ہاں روایت میں ہے کہ جب حرم میں جاؤ تو زیادہ دیر حرم میں نہ رہو بلکہ جتنی دیر پوری عقیدت اور توجہ کے ساتھ رہ سکو اتنی دیر رہو، وہی کافی ہے اور جلدی واپس  ہوجاؤ۔
     جتنی تاکید امام حسین(علیہ السلام) کی زیارت کے لئےکی گئی ہے، حج اور عمرہ کے لئے بھی اتنی تاکید نہیں کہ گئی، اگر آپ ایک بار حج کر لیں تو آپ کی ذمہ داری ختم ہو جاتی ہے امام حسین(علیہ السلام) کی زیارت مستحب حج اور عمرے سے زیادہ فضیلت کی حامل ہے اور امام حسین( علیہ السلام) کی زیارت کا ثواب ان سے زیادہ ہے جیسا کہ  امام جعفر صادق(علیہ السلام ) فرما رہے ہیں: «مَنْ زَارَ قَبْرَ الْحُسَیْنِ علیه السلام کَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِکُلِّ خُطْوَةٍ حِجَّةً وَ عُمْرَةً؛ جو کوئی امام حسین(علیہ اسلام) کی قبر کی زیارت کرے، اللہ اس کے ہر قدم کے بدلے میں ایک حج اور ایک عمرہ کو لکھے گا»[بحار الأنوار، ج۹۸، ص۱۲]۔
ٌمحمد باقرمجلسى، بحار الأنوار، دار إحياء التراث العربي، ج۹۸، ص۱۲،۱۴۰۲ ق.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
11 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 113