انسان کے اعمال اس کے صفات کی جھلک

Mon, 07/22/2019 - 19:54

خلاصہ: انسان کے ظاہر اور باطن کے درمیان تعلق پایا جاتا ہے، انسان کے اعمال اس کے باطن اور صفات کی نشاندہی کرتے ہیں۔

انسان کے اعمال اس کے صفات کی جھلک

       انسان کے اعمال اس کے صفات کی نشاندہی کرتے ہیں۔ انسان جو مختلف کام کرتا ہے ان کی جڑ اس کے صفات ہیں، اگر صفات بدل جائیں تو اعمال بھی بدل جائیں گے، اسی لیے اگر صفات اچھے ہوں تو اعمال بھی نیک ہوں گے اور اگر صفات برے ہوں تو اعمال بھی برے ہوں گے۔
       جب کوئی شخص کسی ضرورتمند آدمی کی مدد کرتا ہے تو اس کا یہ عمل اس کے سخی اور عقلمند ہونے کی دلیل ہے۔
      جب مشکل حالت میں بھی آدمی سچ بولتا ہے تو معلوم ہوجاتا ہے کہ یہ آدمی سمجھدار اور عقلمند ہے جو حالات کے بدل جانے کے باوجود بھی جھوٹ نہیں بول رہا۔
      جب ہم کسی کو دیکھتے ہیں کہ اس سے غصہ کیا جارہا ہے اور وہ بھی غصہ کرسکتا ہے لیکن صبر کررہا ہے اور اپنے اوپر قابو پا کر غصہ کو روکے ہوئے ہے تو اس سے واضح ہوتا ہے کہ اس میں صبر و تحمل اور برداشت کی قوت پائی جاتی ہے۔
     جب کوئی آدمی پیسہ خورد برد کرنے کی طاقت رکھتے ہوئے، ایک روپیہ حرام کا مال نہیں کھاتا تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ یہ آدمی امانتدار اور ایماندار ہے۔
    جو شخص گانے اور حرام ساز و آواز سننے سے بالکل پرہیز کرتا ہے تو اس سے معلوم ہوجاتا ہے کہ وہ شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے۔
    جس آدمی کو کسی قسم کے گناہ کرنے کا موقع ملے اور اسے کوئی انسان دیکھنے والا نہ ہو، اس کے باجود اپنے اوپر قابو پاکر گناہ نہ کرے تو یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ اس بات پر ایمان رکھتا ہے کہ اللہ اسے دیکھ رہا ہے، جیسا کہ سورہ علق کی آیت ۱۴ میں ارشاد الٰہی ہے: "أَلَمْ يَعْلَم بِأَنَّ اللَّـهَ يَرَىٰ"، "کیا وہ نہیں جانتا کہ اللہ (سب کچھ) دیکھ رہا ہے؟"۔

* ترجمہ آیت از: مولانا محمد حسین نجفی صاحب۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 31