مختلف مسائل میں ذہن کو مصروف کرنا، دشمن کا ہتھکنڈا

Tue, 07/16/2019 - 19:33

خلاصہ: اسلام اور مسلمانوں کے دشمن، اپنی دشمنی کو جاری رکھنے اور مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کے لئے مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں، ان میں سے ایک یہ ہے کہ وہ لوگوں کے ذہن کو مختلف مسائل میں مصروف کردیتے ہیں تا کہ لوگ، دشمن سے مقابلہ نہ کرسکیں۔

مختلف مسائل میں ذہن کو مصروف کرنا، دشمن کا ہتھکنڈا

      اسلام اور مسلمانوں کے دشمن اسلام اور مسلمانوں کے خلاف مختلف مسائل کھڑے کرکے ان کے ذہن کو ان مسائل کی طرف متوجہ کردیتے ہیں تاکہ اپنی حکومت، ظلم اور لوٹ مار کو جاری رکھیں۔
     ایسے دینی اور مذہبی من گھڑت مسائل پیدا کرتے ہیں جن کے بارے میں لوگ مختلف گروہوں اور فرقوں میں بٹ جائیں اور ان کے درمیان اختلاف اور فرقہ واریت شروع ہوجائے۔
     زندگی کی اہم ترین ضروریات سے عوام کو محروم کردیتے ہیں تاکہ عوام ان ضروریات کی پریشانی میں ہی مصروف رہے۔
     لوگوں کے لئے ایسے سیاسی مسائل بنا دیتے ہیں جن کے بارے میں لوگ بحثیں کرتے رہیں۔
     نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے جوانوں کے ذہن اور زندگی کو برباد کرتے ہیں۔
لوگوں کو جس چیز کی بیحد ضرورت ہے اور اس کے بغیر زندگی انتہائی دشوار ہے، اسے لوگوں سے چھین لیتے ہیں، لیکن ایسی چیزیں کثرت سے ایجاد کرکے بازاروں میں فروخت کے لئے پھیلا دیتے ہیں جن کی لوگوں کو کوئی خاص ضرورت نہیں ہے، تا کہ اس ذریعے سے عوام کی معاشیاتی            طاقت  کو کمزور کریں اور ہواوہوس کو بڑھائیں جو شیطان کا ہتھیار ہے۔
      ایسے حربے استعمال کرتے ہیں جن کی وجہ سے شادیاں مشکل، طلاقیں آسان اور فحاشی میں اضافہ ہوجائے، یہاں تک کہ اسلامی معاشرے میں لوگ صرف نام کے مسلمان کہلائیں۔
      مختلف ذرائع اور طریقوں سے اسلامی معاشرے کو اتنی پستی اور ذلت میں غرق کردیتے ہیں کہ اسلام کی خوبصورت، دلچسپ اور فطرت و عقل کے مطابق نورانی اور بصیرت افروز تعلیمات کی بجائے معاشرے میں جہالت، حماقت، تکبر، غصہ، تلخ کلامی، بے احترامی، بے غیرتی، بدمعاشی اور مغربی بے حیا تہذیب پھیل جائے ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
11 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 65