آیت بلّغ میں دشمنوں سے مراد

Tue, 08/21/2018 - 06:26

خلاصہ: آیت بلّغ میں دشمنوں سے مراد کون سے دشمن ہیں، کیا مراد یہود و نصاری ہین؟

آیت بلّغ میں دشمنوں سے مراد

بسم اللہ الرحمن الرحیم
سورہ مائدہ کی 67 ویں آیت میں اللہ تبارک و تعالی نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان کے تحفظ کی خبر دی ہے، فرمایا: "يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّك وَإِن لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهُ وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَافِرِينَ"، "اے رسول! جو کچھ آپ کے پروردگار کی طرف سے آپ پر اتارا گیا ہے۔ اسے (لوگوں تک) پہنچا دیجیے اور اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو (پھر یہ سمجھا جائے گا کہ) آپ نے اس کا کوئی پیغام پہنچایا ہی نہیں۔ اور اللہ آپ کی لوگوں (کے شر) سے حفاظت کرے گا بے شک خدا کافروں کو ہدایت نہیں کرتا"۔
یہاں پر یہ سوال پیش آتا ہے کہ اس آیت میں جو اہم مسئلہ بیان ہوا ہے وہ شاید اسلام اور مسلمانوں کے دو بڑے دشمن یہود و نصاری سے خطرہ کا مسئلہ ہو جو ہمیشہ اسلام سے مخالفت کرتے تھے اور اسلام کے پھیلنے اور مسلمانوں کی ترقی کے سامنے رکاوٹ تھے، لہذا کیا آیت کا ولایت سے تعلق ہے؟
جواب: جس آدمی کی تاریخ اسلام سے کم سے کم واقفیت بھی ہو تو وہ جانتا ہے کہ یہودیوں اور عیسائیوں کا مسئلہ دسویں ہجری میں حل ہوچکا تھا اور مختلف قبائل جیسے یہود، بنی قریظہ، بنی النضیر، بنی قینقاع، خیبر کے یہودی اور دوسرے یہودی اور عیسائی، سب یا مسلمانوں کے سامنے تسلیم ہوگئے تھے یا ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے تھے، لہذا سورہ مائدہ کی آیت 41 کے مطابق، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مسلمانوں سے خطرہ تھا نہ کہ غیرمسلمانوں سے۔
لہذا آیت کی تفسیر میں یہود و نصاری کو مصداق سمجھنا، نادرست ہے، جیسا کہ آیت کی تفسیر کرتے ہوئے حضرت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب (علیہ السلام) کی ولایت کے علاوہ کسی اور مسئلہ کو آیت کا مصداق سمجھنا، صحیح نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ جات:

[ماخوذ از: آیات ولایت در قرآن، آیت اللہ مکارم شیرازی]
[ترجمہ آیت از: مولانا محمد حسین نجفی صاحب]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 9 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 68