دامنِ ولایت کو تھامنا دشمنوں کی ناامیدی کا واحد راستہ

Wed, 08/29/2018 - 10:06

خلاصہ: غدیر خم کے میدان میں نازل ہونے والی آیت اکمالِ دین میں اللہ تعالیٰ نے کافروں کی مسلمانوں سے ناامیدی کی خبر دیدی، اس ناامیدی کا تعلق ولایت سے ہے، کیونکہ حضرت علی (علیہ السلام) کی ولایت کے اعلان کے بعد یہ آیت نازل ہوئی ہے، لہذا اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ مسلمان لوگ کس طریقے سے کافروں کی ناامیدی کو مزید جاری رکھیں۔

دامنِ ولایت کو تھامنا دشمنوں کی ناامیدی کا واحد راستہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اٹھارہ ذی الحجہ کو غدیر خم کے میدان میں جب رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) نے حضرت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب (علیہ السلام) کی ولایت و خلافت کا اعلان کیا تو اس سلسلہ میں اللہ تبارک و تعالٰی نے سورہ مائدہ میں یہ ارشاد فرمایا: "الْيَوْمَ يَئِسَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِن دِينِكُمْ فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَوْنِ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِيناً"۔ [سورہ مائدہ، آیت ۳]
"آج کافر لوگ تمہارے دین سے مایوس ہوچکے ہیں، پس تم ان (کافروں) سے نہیں مجھ سے ڈرو، آج میں نے تمہارے لیے تمہارا دین کامل کردیا اور اپنی نعمت تم پر پوری کردی اور تمہارے لیے اسلام کو بطور دین پسند کرلیا"۔
اگر مسلمان لوگ چاہتے ہیں کہ اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ہر زمانے میں ان سے مایوس اور ناامید رہیں تو مسلمانوں کو چاہیے کہ ولایت کے دامن کو تھام رکھیں اور اسے قائم رکھیں، کیونکہ جیسے غدیر خم کے موقع پر اعلانِ ولایت، دشمنوں کی ناامیدی کا باعث بنا اسی طرح آج بھی دامنِ ولایت کو تھام رکھنا اور اسے قائم رکھنا، منافقوں اور دشمنوں کی ناامیدی کا باعث ہے۔
آج سب کو چاہیے کہ نظروں سے غائب اور دلوں میں حاضر امام، حضرت حجۃ ابن الحسن العسکری (روحی و ارواح العالمین لتراب مقدمہ الفداء) کی طرف متوجہ رہیں، کیونکہ حضرت امام زمانہ (عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف) کی ولایت، سب شیعوں کے مختلف سلیقوں کو آپس میں جوڑنے والی کڑی ہے، لہذا ولایت کا قائم رہنا، اتحاد کی علامت ہے اور یہ، سعادت اور خوش نصیبی کا آغاز ہے، جیسا کہ اختلاف کرنا، بدبختی اور زوال کا باعث ہے۔
اگر غیرمتحد اسلامی ممالک صرف اسی بنیادی ضابطہ پر ہی عمل کرتے اور ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر متحد ہوجاتے تو فلسطین کی افسوسناک کہانی کچھ مدت کے بعد بار بار دہرائی نہ جاتی اور وہ مظلوم مسلمان، دنیابھر کے لوگوں کی نظروں کے سامنے ٹکڑے ٹکڑے نہ ہوتے۔ لہذا کافروں کو مایوس اور ناامید کرنے کا واحد راستہ، ولایت کے دامن کو تھامنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ جات:
[ماخوذ از: آیات ولایت در قرآن، آیت اللہ مکارم شیرازی]
[ترجمہ آیت از: مولانا شیخ محسن نجفی صاحب]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 38