وہ اعمال کہ جن کی وجہ سے رزق میں برکت ہوتی ہے

Tue, 07/09/2019 - 07:58

خلاصہ: انسان کے اعمال اور کردار کی وجہ سے انسان کی رزق میں کمی یا زیاادتی ہوتی ہے۔

وہ اعمال کہ جن کی وجہ سے رزق میں برکت ہوتی ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     ہر انسان یہ سونچتا ہے کہ اس کی روزی می برکت ہو لیکن اکثر اوقات انسان خود اپنی روزی میں کمی ہونے کا سبب ہوتا ہے، روزی میں برکت  ہونےکی بہت زیادہ اسباب ہیں جن میں سے کجھ کو یہاں بیان کیا جارہا ہے:
۱۔ نعمت پر شکر ادا کرنا: خداوند متعال کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے سے رزق میں برکت ہوتی ہے۔
۲۔ تقوی: خداوند متعال نے قرآن میں اشارہ فرمایا کہ تقوی اختیار کرنے سے رزق میں برکت ہوتی ہے:«وَ لَوْ أَنَّ أَهْلَ الْقُرى‏ آمَنُوا وَ اتَّقَوْا لَفَتَحْنا عَلَیْهِمْ بَرَکاتٍ مِنَ السَّماءِ وَ الْأَرْض[سورۂ اعراف، آیت:۹۶] اور اگر اہل قریہ ایمان لے آتے اور تقوٰی اختیار کرلیتے تو ہم ان کے لئے زمین اور آسمان سے برکتوں کے دروازے کھول دیتے لیکن انہوں نے تکذیب کی تو ہم نے ان کو ان کے اعمال کی گرفت میں لے لیا»۔
۳۔ صلہ رحمی: امام صادق(علیہ السلام) فرماتے ہیں: «صلہ رحمی انسان کو خوش اخلاق، عمر کو طولانی اور رزق میں برکت لاتی ہے»۔[بحارالانوار، ج:۷۱، ص:۱۱۴]
۴۔ روزی کی تلاش میں جانا: رسول خدا(صلی‌ الله‌ علیه‌ و‌ آله و سلم)  ارشاد فرماتے ہیں: «صبح اٹھ کر اپنی حاجات کو طلب کرو اور پھر روزی کی تلاش میں نکل پڑو»۔[دنیای دانش،‏ ص:۳۷۱]
۵۔زیارت امام حسین (علیہ السلام) : امام صادق(علیہ السلام) عبدالملک سے فرماتے ہیں: «کبھی بھی  زیارت امام حسین (علیہ السلام) کو نہ بھولنا اور اسی طرح اپنے دوستوں کو بھی نصیحت کرو کیونکہ زیارت امام حسین(علیہ السلام) کے فوائد میں سے ایک فائدہ یہ ہے کہ رزق میں اضافہ ہوتا ہے»۔[بحارالانوار، ج:۹۸، ص:۴۷]
۶۔ والدین سے نیکی: رسول خدا(صلی‌ الله‌ علیه‌ و‌ آله و سلم) فرماتے ہیں: «والدین سے نیکی کرنے سے رزق میں اضافہ ہوتا ہے»۔[أعلام الدين في صفات المؤمنين‏، ص:۳۶۵]
۷۔ امانت داری: امام علی(علیہ السلام) فرماتے ہیں: «امانت داری، رزق میں زیادتی کا سبب بنتی ہے»۔[بحارالانوار،(ناشر: اسلامی) ج‏:۶۸، ص:۴۵]
۸۔ نماز شب: امام صادق(علیہ السلام) فرماتے ہیں: «نماز شب انسان کو خوش اخلاق اور خوشبودار بنا دیتی ہے اور اس سے انسان کے رزق میں وسعت پیدا ہوتی ہے اور اس سے قرض ادا ہوتا ہے»۔[بحارالانوار، ج‏:۸۴، ص:۱۵۳]
۹۔ استغفار: امام علی(علیہ السلام) فرماتے ہیں: «گناہوں سے استغفار، روزی کو زیادہ کرتا ہے»۔[الخصال(ناشر: جامعه مدرسین)، ج‏:۲، ص:۵۰۵]
۱۰۔ صدقہ دینا: امام علی(علیہ السلام) فرماتے ہیں: «صدقہ دے کر اپنے لیے رزق کے دروازے کھولو»۔[نهج‌البلاغه، حکمت:۱۳۷]
۱۱۔ وضو کے بعد چہرے پر ہاتھ پھیرنا اور کھانا کھانے سے پہلے وضو کرنا: امام صادق(علیہ السلام ) فرماتے ہیں: «وضو کے بعد چہرے پر ہاتھ پھیرنا، رزق میں فراوانی کا سبب بنتا ہے»۔[بحارالانوار، ج‏:۵۹، ص:۲۷۹]
۱۲۔ شکر ادا کرنا: امام علی(علیہ السلام) فرماتے ہیں: «اگر چاہتے ہو کہ رزق میں اضافہ ہو تو کثرت سے شکر ادا کرو»۔[بحار الأنوار(ناشر: اسلامیه)، ج:‏۶۸، ص:۴۵]
۱۳۔  پڑوسیوں سے اچھا سلوک: امام صادق(علیہ السلام) فرماتے ہیں: «ہمسایوں سے اچھا سلوک کرنے سے رزق میں اضافہ ہوتا ہے»۔[بحارالانوار، ج‏:۷۱، ص:۱۵۳]
۱۴۔ دوسروں سے نیکی کرنا: رسول خدا(صلی‌ الله‌ علیه‌ و‌ آله و سلم)  فرماتے ہیں: «دوسروں سے نیکی کرنے سے رزق میں برکت پیدا ہوتی ہے»۔[بحارالانوار، ج‏:۷۱، ص:۸۱]
۱۵۔ اچھے اخلاق: امام صادق(علیہ السلام) فرماتے ہیںا: «اچھے اخلاق روزی کو زیادہ کرتا ہے»۔[بحارالانوار، ج‏:۶۸، ص:۳۹۶]

*بحارالانوار، محمد باقر مجلسی، ج:۷۱، ص:۱۱۴، بیرتوت، دوسری چاپ، ۱۴۰۳ق۔
*دنیای دانش، ابو القاسم پاينده،‏ ص:۳۷۱، تھران، چوتھی چاپ، ۱۳۸۲
*أعلام الدين في صفات المؤمنين‏، حسن ابن محمد دیلمی، مؤسسة آل البيت عليهم السلام‏، ص:۳۶۵، قم، پہلی چاپ، ۱۴۰۸۔
 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 47