رزق میں زیادتی کا مہینہ

Wed, 06/21/2017 - 13:27

خلاصہ: جب انسان کا رابطہ خدا سے مضبوط ہوجاتا ہے تو صرف اور صرف اسی پر تکیہ کرتا ہے۔

رزق میں زیادتی کا مہینہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     انسان ہمیشہ اس فکر میں رہتا ہے کہ اس کی روزی میں کس طرح اضافہ ہو سکتا ہے اور اس کے لئے وہ بہت زیادہ کوشش کرتا ہے اور دعا اور اذکار کا ورد کرتا رہتا ہے تاکہ اس کی روزی میں اضافہ ہوجائے۔
     روزی میں اضافہ کا سب سے اچھا اور بہترین ذریعہ  بندے کا خدا سے اپنے رابطہ کو مضبو کرنا ہے کیونکہ جب انسان کا رابطہ خدا سے مضبوط ہوجاتا ہے تو صرف اور صرف اسی پر تکیہ کرتا ہے اور پنی محنت جاری رکھتا ہے کیونکہ خدا سے اس کا رابطہ مضبوط ہونے کے بعد وہ اس بات کو سمجھ جاتا ہے کہ روزی کا دینے والا صرف اور صرف خداوند متعال ہے اور جو خدا سے اپنے رابطے کو مضبوط نہیں کرتا اس کے بارے میں خدا اس طرح فرمارہا ہے: «وَ مَنْ أَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا[سورۂ طه، آیت:۱۲۴] اور جو میرے ذکر سے اعراض کرے گا اس کے لئے زندگی کی تنگی بھی ہے».
     خداوند متعال سے اپنے رابطے کو مضبوط کرنے کا سب سے بہترین مہینہ ماہ مبارک رمضان ہے جس مہینہ کے بارے میں رسول خدا(صلی اللہ علیہ و  آلہ و سلم) اس طرح فرمارہے ہیں: «وَ هُوَ شَهْرٌ يَزِيدُ اللَّهُ فِي رِزْقِ الْمُؤْمِنِ فِيه‏ِ؛ اور وہ ایسا مہینہ ہے جس میں اللہ مؤمن کے رزق میں اضافہ کرتا ہے»[الکافی،ج۴،ص۶۶]۔
     جو شخص اس مہینے کو بیکار چیزوں میں گذارتا ہے اور واجبات کو انجام نہیں دیتا ہے تو اس کے رزق اور روزی میں کس طرح اضافاہ ہو سکتا ہے۔
*كلينى، دار الكتب الإسلامية، تهران‏، ۱۴۰۷ق.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 75