رزق اور عمر میں برکت کیسے

Tue, 12/19/2017 - 20:02

خلاصہ: والدین کی خدمت عمر میں زیادتی کا سبب بنتی ہے۔

رزق اور عمر میں برکت کیسے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     خداوند متعال نے والدین کی خدمت کی بہت زیادہ تأکید فرمائی ہے، یہاں تک کہ اپنی عبادت کے بعد جس چیز کو سب سے اہم قرار دیا ہے وہ والدین کے ساتھ نیکی کرنا ہے، جس کے بارے میں خداوند متعال قرآن مجید میں اس طرح ارشاد فرمارہا ہے: «وَ اعْبُدُوا اللَّهَ وَ لا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئاً وَ بِالْوالِدَيْنِ ‏إِحْسانا[سورۂ  نساء، آیت:۳۶] اور اللہ کی عبادت کرو اور کسی شیٔ کو اس کا شریک نہ بناؤ اور والدین کے ساتھ نیک برتاؤ کرو»،
     آج کی دنیا میں ہر کوئی اس بات کی فکر میں لگا ہوا ہےکہ وہ اپنا اور اپنے گھر والوں کا پیٹ کیسے بھرے، اور اس بات کی فکر میں ہے کہ اس کی عمر کس طرح سے طولانی ہو سکتی ہے، اس کے جواب میں امام باقر(علیہ السلام) کی یہ حدیث ہے جس میں امام(علیہ السلام) فرمارہے ہیں: «مَنْ‏ سَرَّهُ‏ أَنْ‏ يُمَدَّ لَهُ‏ فِي‏ عُمُرِهِ‏ وَ يُبْسَطَ لَهُ‏ فِي‏ رِزْقِهِ‏ فَلْيَصِلْ‏ أَبَوَيْهِ‏ فَإِنَ‏ صِلَتَهُمَا مِنْ‏ طَاعَةِ اللَّه‏؛ جو کوئی یہ چاہتا ہے کہ اس کی عمر اور رزق میں اضافہ ہو اسے چاہئے کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ صلہ رحمی کرے، ان کے ساتھ صلہ رحمی کرنا اللہ کی اطاعت کرنا ہے»[بحار الانوار، ج۷۱، ص۸۵]۔
*محمد باقر مجلسى، ج۷۱، ص۸۵، دار إحياء التراث العربي‏،بيروت‏. دوسری چاپ، ۱۴۰۳ق۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 50