نفس کی وجہ سے انسان کی حیوان پر افضلیّت

Tue, 04/30/2019 - 13:11

خلاصہ: انسان کی حیوان سے شباہت بھی ہے اور فرق بھی، اس مضمون میں اس بات کی وضاحت کی جارہی ہے۔

نفس کی وجہ سے انسان کی حیوان پر افضلیّت

ہرانسان بدن اور نفس سے ترکیب پایا ہے۔ انسان کی حقیقت اور جس کی وجہ سے اسے حیوانات پر ترجیح حاصل ہے یہی "نفس" ہے جو ملائکہ مقدسہ کی جنس میں سے ہے۔ بدن امانت ہے جو نفس کے لئے سواری کے طور پر ہے کہ انسان بدن کی سواری پر بیٹھ کر اپنے اصلی عالَم اور حقیقی وطن سے اس دنیا میں آیا ہے تا کہ تجارت کرکے اپنے لیے نفع حاصل کرلے، اپنے آپ کو مختلف کمالات سے مزیّن کرلے، صفات حمیدہ اور نیک اخلاق اپنا لے اور پھر اپنے وطن کی طرف واپس پلٹ جائے۔
اس بدن کے لحاظ سے انسان حیوانات کے ساتھ شریک ہے، کیونکہ ہر حیوان کا بھی دیکھے جانے والا بدن ہے کہ حیوان کے ہاتھ، پاؤں، سر، کان، آنکھ، پیٹ اور دیگر اعضاء ہوتے ہیں۔ جو چیز سب حیوانات پر انسان کی افضلیّت کا باعث ہے وہ انسان کا "نفس ناطقہ" ہے، کیونکہ حیوانات کا نفس ناطقہ نہیں ہے۔
بنابریں انسان کے دو پہلو ہیں: ایک جسمانیت" کا پہلو ہے، اس لحاظ سے انسان، حیوانات اور درندوں کا شبیہ ہے اور دوسرا "روحانیت" کا پہلو جس کی وجہ سے ارواح طیبہ اور ملائکہ مقدسہ سے مناسبت رکھتا ہے " ۔
۔۔۔۔۔۔
[ماخوذ اور اقتباس از: معراج السعادۃ، مرحوم ملا احمد نراقی]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 54