حضرت فاطمہ(سلام اللہ علیھا) کا مرتبہ

Sun, 02/24/2019 - 18:46

خلاصہ: انسان کے لئے حضرت فاطمۂ زہرا(سلام اللہ علیہا) کی مکمل تاریخ حیات اعجاز آفرین ہے۔

حضرت فاطمہ(سلام اللہ علیھا) کا مرتبہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     ایک انسان کامل کے لئے فرض کئے جانے والے تمام مقامات میں حضرت زہرا(سلام اللہ علیہا) کی ذات پہلے درجہ پر فائز یئں۔ ایمان، معرفت الٰہی، خدا کی بندگی و عبادت، دنیا سے بے اعتنائی، قناعت، ایثار، ہمسرداری، تربیت اولاد، عفت و حجات کی رعائت، اسلام میں خواتین کے لئے تاکید کی جانے والی کرامت و حشمت کی حفاظت اور سورۂ احزاب میں عورتوں کے لئے بیان ہونے والی دس صفات (کہ جس طرح ان صفات کو مردوں کے لئے بھی  افتخار شمار کیا گیا ہے) میں حضرت فاطمۂ زہراء سلام اللہ علیہا یگانہ  مقام رکھتی ہیں اور آپ سب کے لئے اسوہ اور نمونہ ہیں۔
     حضرت فاطمۂ(سلام اللہ علیہا) کے انوار وجود اس قدر درخشاں ہیں کہ پیغمبر اسلام(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کی بعض ازواج آپ کی توصیف میں یوں بیان کرتی ہیں:«مَا رَأَيْتُ أفْضَل مِنْ فَاطِمَة غَير أبِيهَا؛ میں نے فاطمہ سے برتر کسی کو نہیں دیکھامگر ان کے بابا کو»[مجمع الزوائد هيثمي، كتاب المناقب، ح:۱۵۱۹۳]
*مجمع الزوائد هيثمي، كتاب المناقب، باب مناقب فاطمة بنت رسول الله صلي الله عليه و آله، ح15193.
منبع:http://saafi.com/ur/print/news/7053

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
14 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 95