شکر کے ذریعے مزید نعمتوں کی دعوت، خطبہ فدکیہ کی تشریح

Sun, 01/20/2019 - 17:56

خلاصہ: خطبہ فدکیہ کی تشریح کرتے ہوئے سولہواں مضمون تحریر کیا جارہا ہے، اس فقرے میں شکر کے عظیم فائدے کو بیان کیا جارہا ہے۔

شکر کے ذریعے مزید نعمتوں کی دعوت، خطبہ فدکیہ کی تشریح

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) نے خطبہ فدکیہ میں فرمایا: "وَ نَدَبَهُمْ لاِسْتِزادَتِها بِالشُّكْرِ لاِتِّصالِها"، "اور اللہ نے لوگوں کو دعوت دی ہے شکر کے ذریعے نعمتوں کے بڑھانے کی، نعمتوں کے جاری رہنے کی وجہ سے"۔
جناب سیدۂ کونین (سلام اللہ علیہا) اس فقرے میں لوگوں کو ایک اہم ذمہ داری یاد دلوا رہی ہیں اور اس ذمہ داری کی یاددہانی سے سورہ ابراہیم کی ساتویں آیت کے اس حصہ کی ترجمانی ہورہی ہے جو ارشاد الٰہی ہے: "وَإِذْ تَأَذَّنَ رَبُّكُمْ لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ"، " اور یاد کرو جب تمہارے پروردگار نے تمہیں مطلع کر دیا تھا کہ اگر (میرا) شکر ادا کروگے تو میں تمہیں اور زیادہ دوں گا"۔
حضرت صدیقہ طاہرہ (سلام اللہ علیہا) کے اس ارشاد سے چند نکات ماخوذ ہوتے ہیں:
۱۔ نَدَبَهُمْ: ندب یعنی دعوت دینا۔ یعنی اللہ تعالیٰ لوگوں کو شکر کرنے کی دعوت دے رہا ہے۔
۲۔  لاِسْتِزادَتِها: نعمتوں کے ابتدائی اور بےشمار ہونے کے علاوہ، اُن میں اضافہ بھی ممکن ہے اور نہ صرف ممکن ہے، بلکہ اللہ تعالیٰ نے اضافہ کروانے کی دعوت بھی دی ہے۔
۳۔ بِالشُّكْرِ: نعمتوں میں اضافہ کروانے کا ذریعہ، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے۔ لہذا بڑھ چڑھ کر شکر ادا کرنا چاہیے تاکہ نعمتوں میں مزید اضافہ ہو۔ البتہ شکر کے طریقے اور شرائط پر الگ مطالعہ کی بھی ضرورت ہے۔ مثلاً یہ کہ شکر صرف زبان سے نہیں، بلکہ دل اور عمل سے بھی ہونا چاہیے۔
۴۔ لاِتِّصالِها: کیونکہ اللہ تعالیٰ متصل اور لگاتار انسان کو نعمتیں عطا فرما رہا ہے تو اس کا شکر بھی لگاتار ادا کرنا چاہیے۔ اگر شکر متّصل رہے تو نعمتیں بھی متّصل رہیں گی، لیکن اگر شکر نہ ہو اور ناشکری ہو تو اتّصال، منقطع ہوجائے گا، یعنی نعمتیں کٹ جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ جات:
[احتجاج، طبرسی]
[شرح خطبه حضرت زهرا (سلام الله علیها)، آیت اللہ آقا مجتبی تہرانی]
[ترجمہ آیت از: مولانا محمد حسین نجفی]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 54