خیانت معاشرے کی گمراہی  کا سبب

Thu, 01/03/2019 - 06:02

خلاصہ: جس معاشرے میں امانتداری نہ ہو وہ معاشرہ کبھی بھی اسلامی معاشرہ نہیں بن سکتا۔

خیانت معاشرے کی گمراہی  کا سبب

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     ہر معاشرے کی بناء اور اساس امانتداری پر ہوتی ہے، اگر کسی معاشرے میں امانتداری رائج ہوجائے تو کبھی بھی وہ معاشرہ گمراہی کی طرف گامزن نہیں ہوگا اس کے مخالف جس معاشرے میں لوگ ایک دوسرے کے لئے امانتدار نہ ہو وہ معاشرہ کبھی بھی ترقی کے راستوں کو طے نہیں کرسکتا کیونکہ جس معاشرے میں خیانت عام ہو اس معاشرے میں کوئی بھی کسی پر بھروسہ نہیں کرتا، امانت صرف مال اور زندگی کی ظاہری اسباب میں ہی نہیں بلکہ امانتداری اپنے مؤمن بھائیوں کے عیبوں کو چھپانےمیں اور اس جیسے کئی دوسری چیزوں کی جس کے بارے میں امام صادق(علیہ السلام) اس طرح ارشاد فرمارہے ہیں: «لاَ تَنْظُرُوا إِلَى طُولِ رُكُوعِ اَلرَّجُلِ وَ سُجُودِهِ فَإِنَّ ذَلِكَ شَيْءٌ اِعْتَادَهُ فَلَوْ تَرَكَهُ اِسْتَوْحَشَ لِذَلِكَ وَ لَكِنِ اُنْظُرُوا إِلَى صِدْقِ حَدِيثِهِ وَ أَدَاءِ أَمَانَتِهِ، کسی شخص کے بڑے بڑے رکوع اور سجدوں کو مت دیکھو کیونکہ وہ انکی عادت کرچکا ہے اور وہ ان کو چھوڑ دیگا تو اسے وحشت ہوگی لیکن اس کی سچائی اور امانتداری کو دیکھو»[بحار الانوار، ج۶۸، ص۸].
* بحار الانوار، محمد باقر مجلسی، انتشارات اسلاميه، تھران، ج۶۸، ص۸.
 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 63