گناہ اور قرآن کا سمجھنا

Sat, 12/29/2018 - 10:19

خلاصہ: ہمارے گناہ قرآن کو سمجنے کے لئے سب سے بڑا حجاب ہے۔

گناہ اور قرآن کا سمجھنا

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     قرآن کو سمجھنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے  آپ کو گناہوں کی آلودگی سے محفوظ رکھیں،  ہم جس قدر گناہوں کی آلودگی میں گھرے ہوئے ہوںگے ہمارے سامنے قرآن کو سمجھنے کے لئے اتنے ہی پردے ڈال دئے جائیں گے، جس قدر ہم اپنے آپ کو حیوانی لذتوں میں مبتلی رکھیںگے اتنا ہی قرآن کو سمجھنے کی لذت سے دور ہوتے جائیںگے اس لئے کہ خداوند متعال قرآن مجید میں صاف الفاظ میں ارشاد فرمارہا ہے : «فَلَمَّا زَاغُوْٓا اَزَاغَ اللہُ قُلُوْبَہُمْ وَاللہُ لَا يَہْدِي الْقَوْمَ الْفٰسِقِيْنَ[سورہ صف، آیت:۵] جب وہ لوگ ٹیڑھے ہوگئے تو خدا نے بھی ان کے دلوں کو ٹیڑھا ہی کردیا کہ اللہ بدکار قوم کی ہدایت نہیں کرتا ہے»، قرآن میں کوئی حجاب نہیں ہے بلکہ ہمارے گناہ قرآن کو سمجھنے کے لئے سب سے بڑا حجاب ہے، تکبر کا حجاب، لالچ کا حجاب، غیبت کا حجاب، حسد کا حجاب،اور اس جیسے ہزاروں گناہ جو قرآن کو سمجھنے کے لئے  حجاب ہیں۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 84