ماں کی خدمت کی برکت

Sun, 04/16/2017 - 11:16

خلاصہ: خداوند متعال نے ہمارے بخشش کے لئے بہت زیادہ واسطوں کو فراہم کیا ہے، جن واسطوں میں سے سب سے اہم واسطہ والدین کی خدمت ہے، جس کے ذریعہ عمر طولانی ہوتی ہے اور رزق میں وسعت ہوتی ہے۔

ماں کی خدمت کی برکت

بسم  اللہ الرحمن الرحیم
     خداوند متعال نے والدین کی خدمت کی بہت زیادہ تأکید فرمائی ہے، یہاں تک کہ اپنی عبادت کے بعد جس چیز کو سب سے اہم قرار دیا ہے وہ والدین کے ساتھ نیکی کرنا ہے، جس کے بارے میں خداوند متعال قرآن مجید میں اس طرح ارشاد فرمارہا ہے: «وَ اعْبُدُوا اللَّهَ وَ لا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئاً وَ بِالْوالِدَيْنِ‏إِحْسانا[سورۂ  نساء، آیت:۳۶] اور اللہ کی عبادت کرو اور کسی شیٔ کو اس کا شریک نہ بناؤ اور والدین کے ساتھ نیک برتاؤ کرو»، خداوند متعال نے والدین کی اہمیت کو  بتانے کے ساتھ ساتھ اس کی بہت زیادہ تشویق بھی فرمائی ہے۔ مثال کے طور پر جو شخص اپنی ماں کی خدمت کرتا ہے اس کو جنت میں ایک خاص جگہ کی بشارت دی گئی ہے۔
     حضرت موسی(علیہ السلام) جب خداوند متعال کی خدمت میں راز و نیاز کررہے تھے، اس وقت آپ نے خداوند متعال سے سوال کیا کہ اے خدایا مجھے یہ تو بتا کہ جنت میں میرا ہمنشین کون ہوگا؟
     خداوند متعال نے حضرت موسی(علیہ السلام) کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا: اے موسی(علیہ السلام) فلاں جگہ، فلاں گلی میں، فلاں دکان پر جو شخص کام کر رہاہے وہ جنت میں آپ کا ہمنشین ہوگا۔
     حضرت موسی(علیہ السلام) اس جگہ پر گئے، آپ نے وہاں پر ایک جوان قصاب کو دیکھا، آپ دور ہی سے اس شخص کو دیکھ رہے تھے کے وہ کن کن کاموں کو انجام دیتا ہے، لیکن حضرت موسی(علیہ السلام) نے  اس کے ذریعہ کسی خاص کام کا مشاھدہ نہیں کیا، رات میں جب وہ جوان اپنے گھر جارہا تھا، حضرت موسی(علیہ السلام) نے اس شخص سے کہا کہ مجھے آج رات اپنے پاس مہمان کے طور  پر رکھ سکتے ہو، حضرت موسی(علیہ السلام) اس کے ذریعہ یہ جاننا چاہرہے تھے کہ آخر وہ ایسا کونسا کام انجام دیتا ہے جس کی وجہ سے وہ جنت میں آپ کا ہمنشین ہوگا۔ وہ جوان جیسے ہی گھر پہونچھا، اس نے سب سے پہلے کھانہ پکایا اور ایک بوڑھی خاتوں جو اپنی جگہ سے حرکت بھی نہیں کرسکتی تھی، اسے بڑے صبر اور حوصلے کے ساتھ کھانہ کھلایا اس کے بعد اس جوان نے اس بوڑھی خاتون کے تمام کاموں کو انجام دیا، اس کے بعد اس خاتون نے آسمان کی جانب دیکھ کر کچھ دعا کی۔
     حضرت موسی(علیہ السلام) نے جب یہ سب دیکھا تو آپ نے اس شخص سے خدا حافظی کی اور جاتے وقت اس جوان سے پوچھا کہ یہ خاتون کون ہے، جو تو اس کی اتنی خدمت کررہا ہے؟ اس جوان نے کہا کہ یہ میری ماں ہے۔ پھر حضرت موسی(علیہ السلام) نے پوچھا: تیری ماں ہاتھوں کو اٹھا کر کس بات کو طلب کرتی ہے؟ اس جوان نے کہا: جب میں اپنی ماں کے تمام کاموں کو انجام دیتا ہوں تو وہ ہر روز میرے لئے دعا کرتی ہے کہ مجھے جنت میں موسی ابن عمران(علیہما السلام) کا ہمنشین قرار دے، جب حضرت موسی(علیہ السلام) نے یہ سنا تو اس شخص سے کہا کہ میں موسیٰ ہوں، اور تو اپنی ماں سے کہدے کے اس کی دعا قبول ہوچکی ہے[۱]۔
     آج کی دنیا میں ہر کوئی اس بات کی فکر میں لگا ہوا ہےکہ وہ اپنا اور اپنے گھر والوں کا پیٹ کیسے بھرے، اور اس بات کی فکر میں ہے کہ اس کی عمر کس طرح سے طولانی ہو سکتی ہے، اس کے جواب میں ہم امام باقر(علیہ السلام) کی یہ حدیث ہے جس میں امام(علیہ السلام) فرمارہے ہیں: «مَنْ‏ سَرَّهُ‏ أَنْ‏ يُمَدَّ لَهُ‏ فِي‏ عُمُرِهِ‏ وَ يُبْسَطَ لَهُ‏ فِي‏ رِزْقِهِ‏ فَلْيَصِلْ‏ أَبَوَيْهِ‏ فَإِنَ‏ صِلَتَهُمَا مِنْ‏ طَاعَةِ اللَّه‏[۲] جو کوئی یہ چاہتا ہے کہ اس کی عمر اور رزق میں اضافہ ہو اسے چاہئے کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ صلہ رحم کریں ان کے ساتھ صلہ رحم کرنا اللہ کی اطاعت کرنا ہے»۔
نتیجه:
     خداوند متعال کی نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت والدین ہیں، جس کی وجہ سے انسان دنیا اور آخرت دونوں کو حاصل کر سکتا ہے۔ خدا ہم سب کو اپنے والدین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
______________________________
حوالے:
[۱] علی اکبرصداقت، یکصد موضوع پانصد داستان، ج۱، ص۱۲۵، ناصر، قم، ۱۳۸۵ش۔
[۲]‏ بحار الانوار، محمد باقر مجلسى، ج۷۱، ص۸۵، دار إحياء التراث العربي‏،بيروت‏. دوسری چاپ، ۱۴۰۳ق۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 40