خلاصہ: اسلامی نقطۂ نگاہ سے اچھا شوہر وہ ہے جو با ایمان ہو، با اخلاق ہو، اپنے اہل خانہ کی ذمہ داریوں کو اٹھانے، ان کی نیک خواہشات کو پورا کرنے اور اپنی شریک حیات کو سمجھنے والا اور اس سے محبت کرنے والا ہو۔
جس طرح شوہر اپنی بیوی سے توقع رکھتا ہے کہ وہ ہمیشہ اس کے لئے سجی اور سنوری رہے اسی طرح ایک بیوی کی بھی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کا شوہر بھی ہمیشہ اس کے لئے آراستہ و پیراستہ رہے لہذا اچھے شوہر کی علامتوں میں ایک علامت یہ بھی ہے کہ وہ اپنی شریک حیات کے لئے آراستہ و پیراستہ رہے جیسا کہ حدیث مبارک میں امام باقر علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں:«النِّسَاءُ يُحْبِبْنَ أَنْ يَرَيْنَ الرَّجُلَ فِي مِثْلِ مَا يُحِبُ الرَّجُلُ أَنْ يَرَى فِيهِ النِّسَاءَ مِنَ الزِّينَةِ ; خواتین، اپنے شوہر کواسی طرح آراستہ و پیراستہ دیکھنا چاہتی ہیں جس طرح شوہر اسے سجے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے۔» [مکارم الاخلاق، ص80]
اچھے شوہر کی علامتوں میں سے ایک علامت یہ بھی ہے کہ وہ اپنی شریک حیات کی قدم قدم پرتعریف کرے، مختلف امور میں اسکی حوصلہ افزائی کرے، ہمیشہ اپنی بیوی سے اظہار محبت کرے، یہ ایسے لمحات اور امور ہوتے ہیں جسے ایک بیوی کبھی فراموش نہیں کرتی«قَوْلُ الرَّجُلِ لِلْمَرْأَةِ: إِنِّي أُحِبُّكِ، لَا يَذْهَبُ مِنْ قَلْبِهَا أَبَدا; رسول اسلام فرماتے ہیں:’’شوہر صرف اپنی اہل خانہ سے اظہار محبت کرتے ہوئے کہے کہ’’ میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں‘‘یہ اظہار وہ کبھی فراموش نہیں کرتی ہے۔» [الکافی، ج۱۱، ص۱۷۰]
ایک اچھے اور غیرت مند شوہر کی علامتوں میں سے ایک علامت یہ بھی ہے وہ اپنے اہل و عیال کے اخراجات پورے کرتا ہے، ان کی نیک خواہشات کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ امام علی رضا علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں: «الْكَادُّ عَلَى عِيَالِهِ مِنْ حِلٍ كَالْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ; اپنے اہل و عیال کے لئے کسب حلال کررہا ہے توایسا شخص اس مجاہد کی طرح ہے جو راہ خدا میں جنگ کر رہا ہے۔» [مستدک الوسائل ، ج13، ص55]
حوالے:
(مکارم الاخلاق، ص80، طبرسى، حسن بن فضل، ناشر: الشريف الرضى، قم،1412 ق / 1370 ش،چاپ چهارم۔)
(الکافی، ج۱۱، ص۱۷۰، كلينى، محمد بن يعقوب، محقق / مصحح: دارالحديث، ناشر: دار الحديث، قم، 1429ق، چاپ اول۔)
(مستدک الوسائل و مستبط المسائل، ج13، ص55،نورى، حسين بن محمد تقى، محقق / مصحح: مؤسسة آل البيت عليهم السلام، ناشر: مؤسسة آل البيت عليهم السلام، قم، 1408 ق،چاپ اول)
Add new comment