خلاصہ: بیوی کا سکون اور آرام شوہر کے وجود سے ہے خصوصا اگر شوہر مہربان، با ایمان اور با وفا ہو، کیونکہ نیک، مہربان اور پاک سیرت شوہر دنیا کی تمام نعمتوں سے زیادہ بہتر ہے اور ایسا نیک سیرت شوہر اسلام کے نقطۂ نظر میں بہترین شوہر کا درجہ رکھتا ہے۔
اس بات میں کوشک نہیں، کہ دنیا کی تمام چیزیں انسان کے لئے سرمایۂ حیات ہیں، وہ نفع اور فائدے سے خالی نہیں اور انعامات الہٰیہ کا شمار بھی ممکن نہیں، لیکن ان تمام چیزوں میں اللہ نے انسان کے لئے جو بہترین سرمایہ پیدا کیا ہے، وہ ایک نیک سیرت، اعلیٰ اخلاق وکردار کا حامل شوہر ہے، جسے اسلام نے بہترین شوہر قرار دیا ہے ایک ایسا شخص جس کے متعلق رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے یوں فرمایا ہے: «خَيْرُ الرِّجَالِ مِنْ أُمَّتِي الَّذِينَ لَا يَتَطَاوَلُونَ عَلَى أَهْلِيهِمْ وَ يَحِنُّونَعَلَيْهِمْوَ لَا يَظْلِمُونَهُم؛ بہترین مرد وہ ہے جو اپنے اہل و عیال پر سخت اور متکبر نہ ہو، اور ان لوگوں کے ساتھ نرمی سے پیش آئے اور کسی طرح کی اذیت نہ دے»[مکارم الاخلاق، ص۲۱۶]
اسلامی نقطۂ نظرسے بہترین شوہر وہ ہے جو ایمانی اعتبار سے قوی ہو، وہ خدا، رسول اور اہل بیت کا مطیع ہو اس لئے کہ رسول اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ارشاد فرماتے ہیں:«كُلَّمَا ازْدَادَ الْعَبْدُ إِيمَاناً ازْدَادَ حُبّاً لِلنِّسَاء؛بندہ جتنا زیادہ مومن ہوتا ہے وہ اپنی بیوی سے اتنی ہی زیادہ محبت کرتا ہے» [بحار الانوار، ج۱۰۰، ص۲۲۸]
دوسرے مقام پر امام جعفر صادق علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں: «كُلُ مَنِ اشْتَدَّ لَنَا حُبّاً اشْتَدَّ لِلنِّسَاءِ حُبّا؛ ہم سے حقیقی محبت کرنے والا اپنی اہل خانہ سے بھی حقیقی محبت رکھتا ہے۔» [وسائل الشیعہ، ج20، ص24]جو اپنی شریک حیات کے ساتھ خندہ پیشانی اور اچھے اخلاق سے پیش آئے جیسا کہ رسول اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ارشاد فرماتے ہیں:«أَحَبُّكُمْ إِلَى اللَّهِ أَحْسَنُكُمْ أَخْلَاقا؛ خدا کے نزدیک سب سے بہترین وہ شخص ہے جس کا اخلاق سب سے اچھا ہے۔» [مستدک الوسائل و مستبط المسائل، ج9، ص150]
حوالے:
(مکارم الاخلاق، ص۲۱۶، طبرسى، حسن بن فضل، ناشر: الشريف الرضى، قم،1412 ق / 1370 ش،چاپ چهارم۔)
(بحار الانوار، ج۱۰۰، ص۲۲۸، مجلسى، محمد باقر بن محمد تقى،دار إحياء التراث العربي،بيروت، 1403 ق، چاپ دوم۔)
(وسائل الشیعہ، ج20، ص24، شيخ حر عاملى، محمد بن حسن، محقق / مصحح: مؤسسة آل البيت عليهم السلام، ناشر: مؤسسة آل البيت عليهم السلام، قم، 1409 ق،چاپ اول۔)
(مستدک الوسائل و مستبط المسائل، ج9، ص150، نورى، حسين بن محمد تقى، محقق / مصحح: مؤسسة آل البيت عليهم السلام، ناشر: مؤسسة آل البيت عليهم السلام، قم، 1408 ق،چاپ اول)
Add new comment