امام صادق علیہ السلام سے خواب کی تعبیر

Sat, 07/08/2017 - 05:33
امام صادق علیہ السلام سے خواب کی تعبیر

اسماعیل بن عبداللہ قرشی کہتا ہے کہ :
ایک شخص امام صادق (علیہ السلام ) کی خدمت میں آیا اور کہا کہ فرزند رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) میں نے ایک خواب دیکھا ہے اس کی تعبیر معلوم کرنا چاہتا ہوں ۔
امام (علیہ السلام) نے فرمایاکہ : اپنا خواب بتاؤ ، اس نے کہا کہ میں نے خواب میں کوفہ سے باہر ایک شخص کو دیکھا کہ جو لکڑی کے گھوڑے پر سوار تھا اور تلوار سے مجھے للکار رہا تھا امام (علیہ السلام) نے فرمایا کہ تم کسی کو قتل کرنے والے ہو، ڈرو اس خدا سے کہ جس نے تمہیں خلق کیا ہے تو وہ شخص یہ تعبیر سن کر گھبرا گیا اور سوچنے لگا پھر کہتا کہ ہاں شاید یہ وجہ ہو کہ کل میرا ہمسایہ میرے پاس آیا اور کہا کہ میری زمین اور پانی خرید لو اور میں جانتا ہوں کہ وہ مجبور ہے اسی لیے یہ قصد ہے اسے بہت کم قیمت میں خریدوں شاید یہ وجہ ہو۔کیونکہ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ اگر میں نے پانی خرید لیا تو پھر ان کے پاس پینے کو پانی نہیں رہے گا اور وہ لوگ مشکلات میں مبتلا ہو جائیں گے ۔

کلینی، محمد بن یعقوب، کافی، محقق، مصحح، غفارى، على اکبر، آخوندى، محمد، ج ‏8، ص 293، تهران، دار الکتب الإسلامیة، چاپ چهارم، 1407ق.‏

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
20 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 31