امام صادق(علیہ السلام) کی نظر میں دینی مسائل سے آگاہی

Fri, 07/07/2017 - 13:21

خلاصہ: دین کے احکام سے جاہل ہونے کی وجہ سے لوگ گمراہ ہیں۔

امام صادق(علیہ السلام) کی نظر میں دینی مسائل سے آگاہی

بسم اللہ الرحمن  الرحیم
     لوگوں کا دین سے دور ہونے کی ایک وجہ دینی مسائل کو نہ جاننا ہے کیونکہ انسان جس چیز کو نہیں جانتا وہ اس کی طرف نہیں جاتا لیکن اگرانہیں دینی معلومات ہوجائے تو وہ ان کو تیزی سے اپنائینگے کیونکہ وہ سمجھ جاتا ہے کہ اس میں اس کا کتنا فائدہ ہے جس کے بارے میں امام صادق(علیہ السلام) اس طرح فرمارہےہیں: «لَا خَيْرَ فِي مَنْ لَا يَتَفَقَّهُ مِنْ أَصْحَابِنَا يَا بَشِيرُ إِنَّ الرَّجُلَ مِنْهُمْ إِذَا لَمْ يَسْتَغْنِ بِفِقْهِهِ احْتَاجَ إِلَيْهِمْ فَإِذَا احْتَاجَ إِلَيْهِمْ أَدْخَلُوهُ فِي بَابِ ضَلَالَتِهِمْ وَ هُوَ لَا يَعْلَم؛ اے بشیر ہمارے چاہنے والے اگر اپنے دین میں غور و فکر نہ کریں تو ان کو کچھ بھی فائدہ ہونے والا نہیں ہے، اگر ہمارے چاہنے والے دین کے مسائل سے آشنا نہ ہو تووہ دوسروں کے محتاج ہوجائیگے اور جب وہ دوسروں کے محتاج ہوجائینگے تو وہ لوگ ایسی گمراہی میں ملوث ہوجائینگے کہ جسے وہ لوگ نہیں جانتے»[ التعليقة على أصول الكافي(ميرداماد)، ص۱۸]۔
     امام صادق(علیہ السلام) دینی مسائل کی اتنی اہمیت بتارہے ہیں کہ اگران کا علم حاصل نہ کرے تو گمراہ ہوجائیگا اور اس صورت میں اس کو ادب سکھاؤنگا: «لَوْ أُتِيتُ بِشَابٍّ مِنْ شَبَابِ الشِّيعَةِ لَا يَتَفَقَّهُ لَأَدَّبْتُه‏؛ اگر میں ایسے جوان سے ملاقات کرو جو دین میں غور و فکر نہیں کرتا تو میں اس کی تأدیب کرونگا»[بحار الانوار، ج۱، ص۲۱۴]۔
*محمد باقربن محمد، الخیام،قم، ایران،۱۴۰۳ق۔
*محمد باقر مجلسی، داراحیاء التراث العربی،  بیروت، دوسری چاپ، ۱۴۰۳ق۔

 

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
17 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 31