امام صادق علیہ السلام کی اولاد

Wed, 07/05/2017 - 12:45
امام صادق علیہ السلام کی اولاد

شیخ مفید نے امام صادق (علیہ السلام) کی دس اولادوں کے نام یوں ذکر کئے ہیں:

  • اسماعیل، عبداللہ، ام فروہ بنت جعفر؛ ان تینوں کی والدہ فاطمہ بنت حسین بن علی بن الحسین تھیں۔
  • امام موسی کاظم علیہ السلام، اسحقاور محمد، ان کی والدہ ایک ام ولد تھیں۔
  • عباس، علی، اسماءو فاطمہ؛ جو مختلف ماؤوں سے ہیں۔ 

امین الاسلام طبرسی رقمطراز ہیں: موسی(علیہ السلام) اسحق، فاطمہ اور محمد ایک ماں سے ہیں جن کا نام حمیده البربریہ تھا۔

اسمعیل بن جعفر امام صادق(علیہ السلام) کے بڑے فرزند تھے اور امام(علیہ السلام) ان سے بہت زيادہ محبت کرتے تھے اور شیعیان آل رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) میں سے ایک گروہ کا خیال تھا کہ وہ امام(علیہ السلام) کے جانشین ہیں لیکن وہ امام(علیہ السلام) کی حیات میں ہی وفات پاگئے اور جنت البقیع میں دفن ہوئے۔ مروی ہے کہ امام صادق(علیہ السلام) اسمعیل کی وفات پر سخت مغموم و بےچین ہوئے اور پا برہنہ عبا [یا ردا] کے بغیر جنازے کے آگے آگے چلے جارہے تھے اور آپ نے تدفین سے قبل کئی مرتبہ میت زمین پر رکھوا دی اور اس کے جسم سے کفن اٹھایا؛ امام(علیہ السلام) اس کی چہرے کو دیکھتے اور حاضرین سے فرماتے کہ دیکھ لیں تا کہ اسماعیل کو امام صادق کا جانشین سمجھنے والے لوگ یقین کرلیں کہ وہ دنیا سے چلے گئے ہیں۔

مفید، الارشاد ص553.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 22