شھادت امام جعفر صادق علیہ السلام

Tue, 07/04/2017 - 09:35
شھادت امام جعفر صادق علیہ السلام

کتاب فصول المہمہ اور مصباحِ کفعمی نیز دیگر کتب میں مروی ہے کہ آپ کو مسموم کرکے شہید کیا گیا۔
ابن شہرآشوب نے مناقب میں لکھا ہے: [عباسی بادشاہ] ابو جعفر منصور نے آپ کو148ق میں زہر کھلایا۔اگرچہ اس سے پہلے 147ق میں حج کے موقع پر مدینہ آیا تو اس وقت بھی امام صادق (علیہ السلام) کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتا تھا لیکن اسے عملی جامہ نہ پہنا سکا ۔کیونکہ منصور امام صادق(علیہ السلام) کے خلاف دل میں کینہ بسائے ہوئے تھا اور لوگوں کے آپ کی طرف متوجہ ہونے سے خوفزدہ ہونے کے باعث چین سے نہيں بیٹھ سکتا تھا۔ جو لوگ منصور کی زندگی سے آگہی رکھتے ہیں، جانتے ہیں کہ اس نے ان لوگوں پر بھی رحم نہيں کیا جنہوں نے اس کو مسند خلافت تک پہنچانے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کی تھی اور حتی عباسی سلطنت کے قیام کے لئے بہت زيادہ کوششیں کرنے والے ابو مسلم خراسانی تک کو قتل کردیا تھا۔ بعض نے امام(علیہ السلام) کی شہادت کا سال 146ہجری اور 147ہجری قمری بھی ذکر کیا ہے ۔
آپ کی شہادت کا مہینہ شوال یا رجب کی 15 تاریخ اور پیر کادن مذکور ہے جبکہ جنات الخلود میں رجب کی 25 لکھی گئی ہے۔ آپ مدینہ کے مشہور قبرستان بقیع میں مدفون ہونے پر سب کا اتفاق ہے۔
شہادت کے وقت آپ کا سن مبارک مشہور قول کی بنا پر 65سال نیز 66 , 68 اور 69 بھی ذکر ہوئے ہیں۔

لقاضي نعمان مغربي ، شرح الأخبار ،ج 3 ، ص 307 ، 308 .ابن الصباغ ،الفصول المہمہ فی معرفۃ الائمہ، ج 2 ،ص 927 ، 929

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 58