امام جعفر صادق علیہ السلام

Tue, 07/04/2017 - 08:52
امام جعفر صادق علیہ السلام

آپ کا نسب:جعفر ابن محمدابن علی زین العابدین ابن حسین ابن علی ابن ابی طالب۔

آپ کی والدہ کا نام فاطمہ یا قریبہ اور کنیت ام فروہ ہے۔ام فروہ قاسم ابن محمد ابن ابی بکر کی بیٹی تھیں. شیعیان آل رسول(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چھٹے امام اور امیرالمؤمنین(علیہ السلام) کی نسل سے پانچویں امام ہے۔

آپ کی کنیت:آپ کی مشہور کنیت "ابو عبداللہ" ہے نیز "ابو اسماعیل "ابو موسی بھی منقول ہے۔

آپ کا لقب: لقب "صادق" ہے۔ آپ کے دیگر القاب میں صابر، طاہر اور فاضل شامل ہیں لیکن چونکہ آپ کے ہم عصر غیر شیعہ فقہا اور محدثین نے صدق حدیث اور نقل روایت میں آپ کی صداقت کی تعریف و تمجید کی ہے اور یوں آپ کے لقب "صادق" کو زیادہ شہرت ملی ہے۔

آپ کی انگشتری کے نقش: امام جعفر صادق علیہ السلام کی انگشتریوں کے لئے دو نقش:اللّهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ۔ اور "اللَّهُمَّ أَنْتَ‏ ثِقَتِی‏ فَقِنِی‏ شَرَّ خَلقِكَ"۔ منقول ہیں۔

مناقب، ج4، ص280؛ بحوالہ شہیدی، 1384، ص85.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
9 + 9 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 33