شب قدر میں کیا مانگنا چاہئے

Sun, 06/18/2017 - 08:31

خلاصہ: خدا نے شب قدر میں توبہ کو قبول کرنے کے تمام امکانات کو فراہم کردیا ہے۔

شب قدر میں کیا مانگنا چاہئے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     روایت میں ہے کہ رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) سے کسی نے پوچھا کہ اگر شب قدر آئے تو مجھے اس میں کیا طلب کرنا چاہئے؟ رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے فرمایا یہ کہو: «اللّهمَ اِنَّکَ عَفُوًّ تُحِبُّ العَفوَ فَاعفُ عَنِّی؛ خدایا; تو بہت زیادہ معاف کرنے والا ہے اور تو معاف کرنے کو بہت زیادہ پسند کرتا ہے مجھے معاف کردے»[مستدرک الوسائل، ج۷، ص۴۶۱]۔
     خدا نے شب قدر میں توبہ کو قبول کرنے کے تمام امکانات کو فراہم کردیا ہے اس روایت کی روشنی میں خدا سے معافی مانگنا اور اس سے اپنی مغفرت کو طلب کرنا اس شب کے آداب میں سے ہے، معافی طلب کرنا یعنی اپنے آپ کو خدا کی غفاریت کے دائرے میں داخل کرنا تاکہ اس کے ذریعہ خدا سے ہم اپنے گناہوں کی معافی کو طلب کریں۔
خدا ہم سب کو اس رات میں اس کی بندگی کرنے کے توفیق عطافرمائے۔
*حسين بن محمد تقى نورى،  مؤسسة آل البيت عليهم السلام‏، قم،‏ ۱۴۰۸ق.‏

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 15 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 95