شب قدر میں سلامتی اور امنیت

Sat, 06/17/2017 - 09:36

خلاصہ: جو  مؤمن اس رات کو عبادت میں بسر کرتا ہے ملائکہ اس پر سلام بھیجتے ہیں۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     شب قدر سلامتی اور امنیت کی رات ہے اس رات میں انسان خداوند متعال سے سکون اور سلامتی کو طلب کرتا ہے جس کے بارے میں خداوند متعال قرآن مجید میں اس طرح فرما رہا ہے: «سَلَامٌ هِيَ حَتَّىٰ مَطْلَعِ الْفَجْرِ[سوررۂ قدر، آیت:۵] یہ رات طلوع فجر تک سلامتی ہی سلامتی ہے»، یہاں پر سلام سے مراد ظاہری اور باطنی آفات سے سلامتی ہے، یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اس رات میں خدا کی خاص عنایت بندوں کے شامل حال رہتی ہے اور اس میں عذاب کا دروازہ بند رہتا ہے۔
     اس کا لازمہ یہ ہےکہ اس رات شیطان اپنے حملوں میں کامیاب نہیں ہوتا جیسا کہ بعض روایتوں میں اس کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔
     بعض مفسرین نے کہا ہے کہ اس رات میں "سلام" سے مراد  یہ  کہ جو  مؤمن اس رات کو عبادت میں بسر کرتا ہے ملائکہ اس پر سلام بھیجتے ہیں۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 68