وہ رات جو پوری عمر سے بہتر ہے

Sun, 06/18/2017 - 08:43

خلاصہ: حضرت موسی(علیہ السلام) کے سوالات اور خداوند متعال کے جوابات۔

وہ رات جو پوری عمر سے بہتر ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     رسول خدا(صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم) نے فرمایا:
حضرت موسی(علیہ السلام) نے خدا کی بارگاہ میں عرض کی: «خدایا؛ میں تیرے قرب کو چاہتا ہوں، خداوند متعال نےفرمایا: اگر میری قربت چاہتے ہو تو شب قدر کو بیدار رہو،
حضرت موسی(علیہ السلام) نے عرض کی: خدایا میں تیری رحمت کو چاہتا ہوں، خدا نے فرمایا میری رحمت ان لوگوں  کے لئے ہے جو پر شب قدر میں تنگ دست لوگوں پر رحم کرتے ہے،
حضرت موسی(علی السلام) نے عرض کی: خدایا میں چاہتا ہوں کہ میں صراط سے آسانی سے گذر جاؤ، خدا نے فرمایا: شب قدر میں صدقہ دو اور انفاق کرو،
حضرت موسی(علیہ السلام) نے عرض کی: خدایا میں جنت کے درخت اور اس کے پھل چاہتا ہوں، خدا نے فرمایا: یہ ان لوگوں کے لئے ہے جو شب قدر میں میری تسبیح کرتے ہیں،
حضرت موسی(علیہ السلام) نے عرض کی: خدایا میں جھنم سے دوری چاہتا ہوں، خدا نے فرمایا: یہ ان لوگوں کے لئے ہے جو شب قدر میں استغفار کرتے ہیں،
حضرت موسی(علیہ السلام) نے عرض کی: خدایا میں تیری رضا چاہتا ہوں، خدانے فرمایا: میرے رضا اس کے لئے ہے جو شب میں دو رکعت نماز پڑھیں»[بحار الانوار، ج‏۹۵، صٍ۱۴۵]۔
     اس روایت کی روشنی میں انسان کو جو بھی چاہئے وہ  اسے شب قدر میں مل سکتا ہے، خدا ہم سب کو اس رات میں اس بندگی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
*بحارالانوار، محمد باقر مجلسی، دار إحياء التراث العربي،‏ بيروت،‏ ۱۴۰۳ق.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 15 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 69