سوره مائده کا مختصر جائزه

Wed, 04/06/2022 - 11:42

سوره مائدہ قرآن کریم کی پانچویں اور مدنی سورتوں میں سے ہے جو چھٹے اور ساتویں پارے میں واقع ہے مائدہ کے معنی غذا یا دسترخوان کے ہیں اس سورت میں حضرت عیسیؑ کے حواریوں کی درخواست پر آسمان سے مائدہ اترنے کے واقعے کا ذکر کیا گیا ہے اسی مناسبت سے اس کا نام "مائدہ" رکھا گیا ہے سوره مائدہ میں بہت سارے فقہی احکام جیسے حلال و حرام، وضو اور تیمم وغیرہ کے بیان کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر بھی بحث ہوئی ہے جن میں اسلام میں مسئلۂ ولایت، مسیحیت میں تثلیث، قیامت و معاد، وفائے عہد، عدالت اجتماعی، عدالت کے ساتھ گواہی دینا اور انسانوں کے قتل کا حرام ہونا وغیرہ شامل ہیں۔

سوره مائده کا مختصر جائزه

5۔سوره مائده کا مختصر جائزه:سوره مائدہ قرآن کریم کی پانچویں اور مدنی سورتوں میں سے ہے جو چھٹے اور ساتویں پارے میں واقع ہے مائدہ کے معنی غذا یا دسترخوان کے ہیں اس سورت میں حضرت عیسیؑ کے حواریوں کی درخواست پر آسمان سے مائدہ اترنے کے واقعے کا ذکر کیا گیا ہے اسی مناسبت سے اس کا نام "مائدہ" رکھا گیا ہے سوره مائدہ میں بہت سارے فقہی احکام جیسے حلال و حرام، وضو اور تیمم وغیرہ کے بیان کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر بھی بحث ہوئی ہے جن میں اسلام میں مسئلۂ ولایت، مسیحیت میں تثلیث، قیامت و معاد، وفائے عہد، عدالت اجتماعی، عدالت کے ساتھ گواہی دینا اور انسانوں کے قتل کا حرام ہونا وغیرہ شامل ہیں۔

آیت اکمال اور آیت تبلیغ اس سورت کے مشہور آیات میں سے ہیں جو شیعہ نقطہ نگاہ سے واقعہ غدیر اور حضرت علی(ع) کی جانشینی کے اعلان سے متعلق نازل ہوئی ہیں اسی طرح آیت ولایت بھی اس سورت کی مشہور آیات میں سے ہے جس کے بارے میں شیعہ سنی دونوں متفق ہیں کہ یہ آیت امام علیB کی شان میں نازل ہوئی ہے اس کے علاوہ اس سورت میں بہت سارے تاریخی واقعات کا تذکرہ بھی ہوا ہے جن میں بنی‌اسرائیل کی رویداد، ہابیل و قابیل کی داستان، حضرت عیسی(ع) کی رسالت اور آپ کے معجزات وغیرہ شامل ۔

مضامین

تفسیر المیزان کے مطابق اس سورت کا اصلی مقصد عہدو پیمان کی پاسداری ہے اس سورت کے مطابق خدا کی سنت یہ رہی ہے کہ پرہیزگاروں اور لوگوں کے ساتھ نیک سلوک کرنے والوں کے اوپر اپنی رحمتیں نازل کرے اور اپنے امام کے ساتھ کیے ہوئے عہد و پیمان کی پاسداری نہ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آئے[1]۔

فضیلت و خواص

اس سورت کی تلاوت کے بارے میں پیغمبر اکرم(ص) سے منقول ہے کہ جو شخص سورہ مائدہ کی تلاوت کرے اسے دنیا میں موجود یہودیوں اور عیسائیوں کی تعداد کے دس گنا ثواب دیا جائے گا اور دس گنا اس کے گناہ معاف کئے جائیں گے اور اس کے درجات میں دس گنا اضافہ کیا جائے گا[2]۔ ابوحمزہ ثمالی امام صادق(ع) سے نقل کرتے ہیں کہ سورہ مائدہ ایک بار پیغمبر اکرم1پر نازل ہوئی اس موقع پر ستر ہزار فرشتے بھی نازل ہوئے[3]۔

حدیثی منابع میں اس سورت کی قرائت کے مختلف خواص بیان ہوئےہیں جن میں ایمان میں اضافہ (اگر ہر جمعرات کو پڑھے)[4] مال و دولت کے چوری ہونے سے محفوظ (اگر اسے اسی صندوق یا اس جگہ پر رکھا جائے جہاں پر مذکورہ مال ہے)[5]۔
...................
منابع
[1] طباطبائی، المیزان، ترجمہ، ۱۳۷۴ش، ج۵، ص۲۵۶.
[2]  طبرسی، مجمع البیان، ۱۳۷۲ش، ج۳، ص۲۳۱.
[3]  طبرسی، مجمع البیان، ۱۳۷۲ش، ج۳، ص۲۳۱.
[4] شیخ صدوق، ثواب الاعمال، ۱۳۸۲ش، ص۱۰۵.
[5] سید بن طاووس، الامان من اخطار الاسفار، ۱۴۰۹، ص۸۹.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 58