نماز کے شرعی مسائل

نماز میں سلام کا جواب دینا
01/04/2018 - 13:59

نماز کے حالت میں اگر کسی نے سلام کیا اور نماز پڑھنے والا  نماز پڑھتے ہوئے اس کا جواب نہیں دیتا تو اگرچہ جواب نہ دینے پر اس نے گناہ کیا ہے  لیکن اس کی نماز صحیح ہے
اس کی نماز صحیح ہے؛  لیکن جواب نہ دینے پر اس نے گناہ کیا ہے

بدن کا ساکن ہونا، سجدہ میں واجب ہے؛
01/04/2018 - 13:05

واجب ذکر پڑھتے وقت بدن کا ساکن ہونا واجب ہے
نماز کے اذکار پڑھتے وقت، بدن کا ثابت ہونا واجب غیر رکنی ہے؛
لہذا اگر رکوع یا سجدہ کا واجب ذکر پڑھتے وقت جان بوجھ کر بدن حرکت میں ہو تو نماز باطل ہوجائے گی۔

سجدہ سہو کہاں پر واجب ہے؟
01/03/2018 - 12:33

1. نماز کے درمیان بھولتے ہوئے بول پڑے  (قرائت میں ہو یا رکوع و تشہد میں ہوکوئی فرق نہیں ہے)
2. ایک سجدہ ادا کرنے کوبھول جائے (کوئی فرق نہیں ہے کہ پہلی یا دوسری یا تیسری یا چوتھی رکعت میں ہو)
3. چار رکعتی نماز میں دوسرے سجدہ کے بعد شک کرے کہ چار رکعتیں پڑھی ہیں یا پانچ رکعتیں؟!

بے جا سلام کا شرعی مسئلہ
01/03/2018 - 10:33

سوال:
اگر چار رکعتی نماز کی دوسری رکعت میں تشہد پڑھنے کے بعد، بھولتے ہوئے سلام  بھی پڑھ دیا تو اس کا کیا حکم ہے؟

نماز میں بعض ایسے کلام جو بے جا کلام شمار نہیں ہوتے
01/02/2018 - 18:19

نماز میں بعض ایسے کلام جو بے جا کلام شمار نہیں ہوتے:
اگر نماز میں نمازپڑھنے والا بے اختیار بات کرے  تو اس پر سجدہ سہو واجب ہے؛ مگر ان موارد میں
1۔ سلام کا جواب دینا جو واجب ہے؛
2۔ پیغمبر کے نام کو پڑھتے یا سنتے وقت صلوات پڑھنا؛

کیا نماز میں “بسم اللہ الرحمن الرحیم”  بلند آواز سے پڑھنا مستحب ہے؟
01/02/2018 - 17:53

اکثر علماء فرماتے ہیں کہ:  ظہر و عصر کی پہلی اور دوسری رکعت میں بسم اللہ الرحمن الرحیم کا بلند آواز سے پڑھنا مستحب ہے؛ 
آیت اللہ فاضل لنکرانی اور آیت اللہ مکارم شیرازی فرماتے ہیں: امام جماعت کےعلاوہ احتیاط واجب یہ  ہے کہ مذکورہ مورد میں آہستہ آواز سے پڑھے

Subscribe to نماز کے شرعی مسائل
ur.btid.org
Online: 25