امام محمد باقر(ع) اور راہب کی گفتگو (۲)

Thu, 03/21/2024 - 22:33

گذشتہ سے پیوستہ

پانچواں سوال: وہ دو بھائی کون ہیں جو ایک ہی گھڑی میں ماں کے پیٹ سے پیدا ہوئے اور ایک وقت میں انہیں موت ائی مگر ایک کی عمر۵۰ سال تو دوسرے کی عمر ۱۵۰ سال کا ہے ۔

امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا : عزیز و عزیر تھے جو ایک ساتھ پیدا ہوئے ۳۰ سال ایک ساتھ زندگی بسر کی ، خداوند متعال نے عزیر کو موت دے دی ، وہ ۱۰۰ سال تک مردوں میں سے تھے پھر انہیں زندہ کیا اور انہوں نے مزید ۲۰ سال تک اپنے بھائی کے ساتھ زندگی بسر کی اور ایک ساتھ دونوں کو موت اگئی ۔

امام محمد باقر علیہ السلام کے جواب کو سن کر ناگہاں پادری اٹھ کھڑا ہوا اور کہا کہ مجھ سے زیادہ تعلیم یافتہ انسان لیکر ائے ہو تاکہ میری ابرو ریزی کرسکو  خدا کی قسم جب تک یہ انسان شام میں ہے میں تم سے گفتگو نہ کروں گا ، تمہیں جو کچھ بھی معلوم کرنا ہو اس سے دریافت کرو ۔

چھٹے امام حضرت جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ جب رات ہوگئی تو پادری امام محمد باقر علیہ السلام کی خدمت میں ایا اور مسلمان ہوگیا ، جب یہ تعجب خیز خبر ہشام کو ملی تو اور حضرت کے مناظر کی خبر شامیوں کے درمیان نشر ہوگئی تو اس نے بلا فاصلہ حضرت کی خدمت میں تحفہ ارسال کیا اور اور اپ کو مدینہ بھیج دیا نیز کچھ لوگوں کو اپ دونوں سے پہلے مدینہ روانہ کیا کہ مدینہ میں اعلان کردیں کہ کوئی بھی ابوتراب کے دو فرزند (باقر و جعفر علیھما السلام) سے رابطہ نہ کرے کہ جادوگر ہیں ، میں نے انہیں شام بلایا تھا اور وہ دونوں عیسائی ہوگئے ، جو بھی ان کچھ بیچے گا یا انہیں سلام کرے گا اس کا خون حلال ہے ۔ (۱)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: منتخب التواریخ، ص ۴۲۸ و۴۲۹ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
11 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 12