ماہ رمضان کی دعاوں کی شرح ؛ پہلے دن کی دعا (۲)

Tue, 03/05/2024 - 09:15

گذشتہ سے پیوستہ

۴: وهَبْ لی جُرمی فیهِ یا الهَ العالَمینَ ۔ آج میرے گناہ بخش دے اے جہانوں کے پالنے والے ۔

چوتھی درخواست یہ ہے کہ خداوند متعال پہلی رمضان کو ہی بندے کی تمام گناہوں کو بخش دے کیوں کہ خدا سے قربت اور عرفان کی پہلی منزل گناہوں کی بخشش ہے ، گناہگار اپنی گناہوں کے ساتھ ہرگز خدا کے قریب نہیں ہوسکتا ، یعنی اس حالت میں خدا سے دوری اور شیطان کی بندگی کا قلادہ اس کی گردن میں پڑا ہوتا ہے ۔

امام علی علیہ السلام دعائے کمیل میں فرماتے ہیں اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِيَ الذُّنُوبَ الَّتِي تَهْتِكُ الْعِصَمَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِيَ الذُّنُوبَ الَّتِي تُنْزِلُ النِّقَمَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِيَ الذُّنُوبَ الَّتِي تُغَيِّرُ النِّعَمَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِيَ الذُّنُوبَ الَّتِي تَحْبِسُ الدُّعَاءَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِيَ الذُّنُوبَ الَّتِي تُنْزِلُ الْبَلاَءَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي كُلَّ ذَنْبٍ أَذْنَبْتُهُ وَ كُلَّ خَطِيئَةٍ أَخْطَأْتُهَا ؛ خدایا میرے ان گناہوں کو بخش دے جو میری حرمت کا دامن چاک کردیتے ہیں، ان گناہوں کو بخش دے جو نزول عذاب کا باعث ہوتے ہیں ، ان گناہوں کو بخش دے جو نعمتوں کو متغیر کردیا کرتے ہیں ، ان گناہوں کو بخش دے جو دعاوٴں کو تیری بارگاہ تک پہنچنے سے روک دیتے ہیں ، ان گناہوں کو بخش دے جو امیدوں کو منقطع کر دیتے ہیں ، ان گناہوں کو بخش دے جو نزول بلاء کا سبب ہوتے ہیں ،  خدایا میرے تمام گناہوں اور میری تمام خطاوٴں کو بخش دے۔ (۱)

جاری ہے ۔۔۔۔

تیسری قسط:

https://ur.btid.org/node/8086

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ :

۱: قمی ، شیخ عباس، مفاتیح الجنان، دعائے کمیل ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
13 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 16