ماہ رمضان کی دعاوں کی شرح، پہلے دن کی دعا (۳)

Wed, 03/06/2024 - 08:11

گذشتہ سے پیوستہ

۵: واعْفُ عنّی یا عافیاً عنِ المجْرمینَ ۔ اورمجھے درگزر کر اے گناہگاروں سے درگزر کرنے والے ۔

یہ پانچ درخواستیں ہیں جن کی انحضرت (ص) نے رمضان کے پہلے دن درخواست فرمائی ، کہ خداوند متعال انہیں سچا روزہ دار بنا دے ، انہیں قیام رکنے والوں میں شمار کرے ، اپنی مغفرت و بخش کے زیر سایہ قرار دے ، خواب و غفلت سے بیدار کردے اور لباس عافیت پہنا دے ۔

ہم اس مقام حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا سے منقول حدیث پیش کررہے ہیں جس میں اپ نے حقیقی روزہ دار کے اوصاف ذکر فرمائے ہیں اپ علیہا السلام فرماتی ہیں : ما يَصْنَعُ الصّائِمُ بِصِيامِهِ اِذا لَمْ يَصُنْ لِسانَهُ وَ سَمْعَهُ وَ بَصَرَهُ وَ جَوارِحَهُ ؛ روزہ دار نے روزہ رکھ کر کچھ بھی نہیں کیا جب تک اس کی زبان ، اس سماعت (کان) ، اس انکھیں اور اس کے بدن کے اعضاء محفوظ اور روزہ دار نہ ہوں ۔ (۱)

حضرات توجہ فرمائیں کہ ماہ مبارک رمضان انسانوں کے لئے ایک عظیم موقع ہے کہ اپنی زبان ، اپنے کان اور اپنی انکھوں کو خدا کی نافرمانی اور اس کی معصیت سے دور رکھے ، یعنی انسان فقط زبانی روزہ دار نہ رہے بلکہ غیبت کرنے ، جھوٹ بولنے ، تہمت لگانے ، حرام نگاہیں ڈالنے ، اور حرام سننے سے پرہیز کرے ، ہمارے کردار سے روزہ داری کی خوشبو انی چاہئے ۔

ایک دن رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم تشریف فرما تھے ایک شخص جو روزے سے تھا اپ کی خدمت میں ایا ، اس نے انحضرت (ص) کی خدمت میں کچھ ایسی باتیں کی جس سے غیبت کی بو ارہی تھی ، انحضرت (ص) نے فرمایا : جاو افطار کرلو یعنی روزہ توڑ دو ، میں تمھارے دانتوں کے درمیان تمھارے دینی بھائی کے گوشت کے ٹکڑے دیکھ رہا ہوں ، غیبت ایسا عمل ہے ۔

لہذا اج پہلی رمضان کو خداوند سے ہماری درخواست اور دعا ہے کہ ہمیں پورے ماہ رمضان حقیقی روزہ داروں میں شمار کرے ۔ امین ۔ والسلام

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ :  

۱: قاضی نعمان ، نعمان بن محمد، دعائم الاسلام ۱، ص ۲۶۸۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
19 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 34