ووٹ کی طاقت پہچانو

Tue, 02/27/2024 - 10:24

الیکشن کی آمدآمد ہے ، ووٹ کے ذریعے لوگ اپنی پسند کا نمائندہ ایوان میں بھیجنا چاہتے ہیں ، انتخابات کی تاریخ قریب ہے اس وقت ہر شخص اس سوچ میں مبتلا ہے کہ اپنا قیمتی ووٹ کسے دے؟ ہمیں یہ بخوبی سمجھنا چاہئے کہ ووٹ صرف کاغذ کی پرچی نہیں جو بغیر سوچے سمجھے مہر لگا کر کسی کے بھی حق میں ڈال دی جائے بلکہ یہ آپ کی قیمتی رائے ہے ۔

آج کی سیاست میں نوجوانوں کے کردارکو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ، ان میں سیاسی شعور بیدار ہوچکا ہے ، ترقی یافتہ معاشرے کے قیام کے لئے نسل نو کا سیاست میں کردار بہت اہم ہے ، معاشرے کے بعض افراد اس بات کے حق میں ہیں کہ طلباء کو سیاست میں بھرپور حصہ لینا چاہئے، ان کے خیال میں ایک پڑھا لکھا ہونہار طالب علم کل کا ایک اچھا سیاستدان بن سکتا ہے، ہمارے ملک میں ویسے بھی اعلیٰ تعلیم یافتہ سیاست دانوں کا فقدان ہے ، اس کے برعکس دوسرا طبقہ نوجوانوں کی سیاست میں شمولیت کی مخالفت کرتا ہے ، ان کا خیال ہے کہ نوجوانوں کو سیاست سے دورہی رہناچاہئے ، طالب علمی کا زمانہ ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور تعلیم حاصل کرنے کا ہوتا ہے ، جونوجوان زمانہ طالب علمی میں سیاست میں حصہ لینا شروع کردیتے ہیں، اس وجہ سے وہ اپنے مقصد تعلیم سے دور ہوجاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ والدین کی اکثریت نوجوانوں کو سیاست میں شمولیت اختیار کرنے سے روکتی ہے، جب کالج یا یونیورسٹی میں ان کا داخلہ ہوتا ہے تو انہیں سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہیں ہے ، لیکن عام خیال ہے کہ نسل نو کو تعلیم حاصل کرنے کے بعد دیگر شعبوں کی طرح سیاست میں بھی جانا چاہئے ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
11 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 87